پنجاب میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان
پنجاب میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان
پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمین نے پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز کے زیرِ اہتمام میٹرک کے امتحانات کے آغاز کی ممکنہ تاریخ کا اعلان کر دیا ہے۔
میٹرک کے امتحانات یکم اپریل 2023 سے سیکنڈری اسکول سرٹیفکیٹ (ایس ایس سی) کے دوسرے حصے کے ساتھ شروع ہوں گے۔
لاہور میں پی بی سی سی کے دفتر میں آج ہونے والے اجلاس کے بعد جاری کردہ ایک سرکاری ہینڈ آؤٹ میں میٹرک کے امتحانات کے آغاز کی تاریخ کی تصدیق کی گئی ہے۔ میٹنگ میں، پی بی سی سی نے ایس ایس سی پارٹ 1 اور 2 کے امتحانات کے لیے فیس اور درخواست فارم کے نظرثانی شدہ شیڈول کی منظوری دے دی۔
فیصلے کے مطابق 20سے 25 جنوری تک صوبے کے تمام تعلیمی بورڈز مقررہ فیس کے ساتھ داخلہ فارم وصول کریں گے۔ طلبہ 26 جنوری سے 6 فروری تک ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کراسکتے ہیں۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 7سے 14 فروری تک جمع کرائے گئے داخلہ فارم معمول سے تین گنا زائد فیس کے ساتھ وصول کیے جائیں گے جبکہ 14 فروری کے بعد کوئی داخلہ فارم قبول نہیں کیا جائے گا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا