میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان

میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان

میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان

پنجاب کے بورڈز آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسے طلباء کی سہولت کے لیے جو اپنے نمبر بہتر کرنا چاہتے ہیں یا پہلے سالانہ امتحانات میں ناکام ہو چکے ہیں، سبھی بی آئی ایس ایز جن میں بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد، گوجرانوالہ، لاہور، ملتان، راولپنڈی، ساہیوال اور سرگودھا شامل ہیں، نے دوسرے سالانہ امتحانات کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔ اس شیڈول کے مطابق کلاس 9 کے دوسرے سالانہ امتحانات 18 اکتوبر کو شروع ہوں گے اور 27 اکتوبر کو ختم ہوں گے، جبکہ کلاس 10 کے امتحانات 6 اکتوبر کو شروع ہوں گے اور 17 اکتوبر کو ختم ہوں گے۔ پریکٹیکل امتحانات کے بعد تحریری امتحانات ہوں گے۔

تحریری امتحان کے لیے صبح اور شام کی دو شفٹیں ہوں گی، صبح 8:30 بجے سے صبح کی شفٹ کا پیپر ہوگا اور شام کی شفٹ کا پیپر 1:30 بجے ہوگا، سوائے جمعہ کے دن، جب یہ دوپہر 2:30 بجے ہوگا۔

بی آئی ایس ایز کے تحت کلاس 9 کے پہلے سالانہ امتحانات 26 مئی کو شروع ہوئے اور 10 جون کو ختم ہوئے جبکہ کلاس 10 کے فائنل پیپرز  10 مئی کو شروع ہوئے اور 25 مئی کو ختم ہوئے۔

پنجاب کے بی آئی ایس ایز نے دسویں جماعت کے پہلے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان 31 اگست کو کیا تھا جبکہ نویں جماعت کے نتائج کا اعلان 19 ستمبر کو کیا گیا تھا۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو