کوئی طالب علم پڑھنے نہیں آیا،پروفیسرنے تنخواہ کے 24 لاکھ روپے واپس کردئیے
کوئی طالب علم پڑھنے نہیں آیا،پروفیسرنے تنخواہ کے 24 لاکھ روپے واپس کردئیے
ایک بھارتی کالج پروفیسرنے اپنی تنخواہ کے 24 لاکھ روپے حکومت کو واپس کرکے سب کو حیران کردیا۔
بھارتی ریاست بہارکے علاقے مظفرپورکی ایک سرکاری یونیورسٹی کے اسسٹنٹ پروفیسر نے تنخواہ کے 24 لاکھ روپے حکومت کوواپس کردئیے۔
اسسٹنٹ پروفیسرڈاکٹر للن کمار نے اپنی دو سال اورنو مہینے کی تنخواہ جو تقریبا 24 لاکھ روپے بنتی ہے یونیورسٹٰی انتظامیہ کو یکمشت واپس کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس پورے عرصے میں ایک بھی طالب علم ان سے پڑھنے نہیں آیا اس لئے تنخواہ لینے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ پروفیسر للن کالج میں ہندی زبان پڑھاتے ہیں۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے تنخواہ واپس لینے سے انکار کیا تو پروفیسرللن نے نوکری چھوڑنے کی دھمکی دے دی جس کے بعد انتظامیہ کو ان کی تنخواہ واپس لینا پڑی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا