کے پی کے اسکولوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ شروع کردیئے گئے
کے پی کے اسکولوں میں کورونا وائرس کے ٹیسٹ شروع کردیئے گئے
خیبر پختونخواہ کے محکمہ صحت کے حکام نے اسکولوں میں کورونا وائرس کے لیے رینڈم ٹیسٹ دوبارہ شروع کر دیئے ہیں۔ جن کے نتائج نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اجلاس میں پیش کئے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: کلاس ٹیسٹ میں ناکام ہونے پر طالب علم کی مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش
وبائی مرض کی دوسری لہر کے باعث ڈیڑھ ماہ کے وقفے کے بعد پیر کے روز ہائر سیکنڈری اسکولوں اور کالجوں کے کیمپس میں کلاسوں کا آغاز ہوا۔
اگر کورونا وائرس کی صورتحال قابو میں رہتی ہے تو یکم فروری سے مڈل اسکولوں اور یونیورسٹیوں میں تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع ہونے والی ہیں۔
مزید پڑھیں: وفاقی حکومت کے اسکولوں اور کالجوں کے 1600 اساتذہ کو ترقی دے دی گئی
پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں کورونا وائرس کے 210 نئے کیسز اور آٹھ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔ پشاور میں چھ اور ہری پور اور بنوں میں ایک ایک موت کی تصدیق ہوئی۔ کے پی کے میں اب تک 63،825 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 58،348 افراد صحت یاب ہوچکے ہیں۔ حکام کے مطابق اسکولوں کے 26 نومبر کو بند ہونے سے قبل 2000 کیسز کی نشاندہی کی گئی تھی۔