اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے سیمسٹر فیس 50 فیصد تک کم کر دی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے سیمسٹر فیس 50 فیصد تک کم کر دی

اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے سیمسٹر فیس 50 فیصد تک کم کر دی

بہاولپور کی اسلامیہ یونیورسٹی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سیمسٹر فیس میں 50 فیصد کمی سے ہزاروں پسماندہ طلباء مستفید ہوں گے۔

یونیورسٹی کے ٹریژر پروفیسر ڈاکٹر ابوبکر کے مطابق یہ فیصلہ طالب علموں اور ان کے والدین کی جانب سے فیسوں میں کمی کی درخواستوں کے جواب میں کیا گیا ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ انہیں والدین اور طلباء کی  جانب سے ہزاروں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

مزید پڑھئے: لڑکیوں کو پڑھنے اور آگے بڑھنے کا موقع دیں، وزیراعلیٰ سندھ

انہوں نے درخواستوں کی جانچ پڑتال کے بعد یہ معاملہ وائس چانسلر اسلامیہ یونیورستی بہاولپور نجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کو پیش کیا۔

اس سے پہلے کہ 2،245 پسماندہ طلباء کی فیس میں 10 سے 50 فیصد کمی کی تجویز دی جائے، آئی یو بی کی انتظامیہ نے درخواست گزاروں کی نوعیت اور یونیورسٹی کے اخراجات کا جائزہ لینے کے لیے ایک خصوصی کرائسز کمیٹی تشکیل دی جس نے اس سارے معاملات کی جانچ پڑتال کی۔ جس کے بعد وی سی آئی یو بی انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب نے رواں ہفتے کے آغاز میں ایک نوٹیفکیشن میں فیسوں میں کمی کی اجازت دی۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو