اسلام آباد میں آج مقامی تعطیل کا اعلان
اسلام آباد میں آج مقامی تعطیل کا اعلان
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 30 جنوری 2023 کو پاکستان سیکرٹریٹ اسلام آباد سمیت تمام سرکاری اور نجی ادارے بند رہیں گے۔

It is further being clarified that all the public and private institutions including the Pakistan secretariat Islamabad will remain closed on 30th January, 2023. pic.twitter.com/0PVUgenVel
— Office of Deputy Commissioner Islamabad (@dcislamabad) January 29, 2023

اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کے دفتر نے باضابطہ طور پر ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کہا گیا ہے کہ آج بروز پیر 30 جنوری 2023 کو دارالحکومت اسلام آباد میں 'مقامی تعطیل' کا اعلان کیا گیا ہے جس کے تحت تمام سرکاری و نجی ادارے بند رہیں گے تاہم سی ڈی اے، آئی سی ٹی ایڈمنسٹریشن، آئی سی ٹی پولیس، ایم سی آئی، ایس این جی پی ایل، آئی ای ایس سی او اور ہسپتالوں سمیت عوامی ضرورت کی تمام دفتری خدمات دستیاب رہیں گی۔

pic.twitter.com/oXV1CxjYaj
— ICT-PEIRA Official (@ICT_PEIRA) January 29, 2023

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد کے تمام نجی تعلیمی اداروں سے بھی توقع ہے کہ وہ سرکاری نوٹس پر عمل کریں گے اور آج پڑھائی سمیت اپنی تمام سرگرمیاں بند رکھیں گے۔