انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 30 جولائی کو کیا جائیگا
انٹرمیڈیٹ کے نتائج کا اعلان 30 جولائی کو کیا جائیگا
فیڈرل بورڈ آف سیکنڈری اینڈ انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ 2020 کے نتائج کا اعلان 30 جولائی کو کرے گا۔
مزید پڑھیں: تعلیم کے فروغ کے لیے ایئر اسکول کا آغاز
ایک پریس ریلیز کے مطابق ، بورڈ نے نتائج کو حتمی شکل دے دی ہے اور 30 جولائی کو اس کا اعلان کرے گا۔ نتائج کی اعلان کی تقریب میں سکریٹری پارلیمنٹ مہمان خصوصی ہوں گے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ، بورڈز کی ویب سائٹ پر تقریب کے بعد طلبہ نتائج کو دیکھ سکیں گے۔ اس کے ساتھ، کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے تقریب کے دوران ایس او پیز کی سختی سے پیروی کی جائے گی۔
مزید پڑھیں: یو ای ٹی کا 17 اگست سے یونیورسٹی کھولنے کا اعلان
اس سے قبل، بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو بغیر امتحانات کے پروموٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ تمام بورڈز نائتھ اور ایلونتھ کلاس کی بنیاد پر طلبہ کو اگلی جماعتوں میں ترقی دیں گے۔