دینی علوم کی جگہ اخلاقیات کا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے گا
دینی علوم کی جگہ اخلاقیات کا مضمون نصاب میں شامل کیا جائے گا
پروگریسو ہندو فورم کراچی کے زیر اہتمام دیوالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد دی اور اس موقع پر اعلان کیا کہ سندھ کی وزارتِ تعلیم "اخلاقیت" کے مضمون کو مذہبی یا دینی علوم کے مضمون سے تبدیل کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔
مزید پڑھیئے: خفیہ کیمروں کا پتہ لگانے کے لیے اسکولوں کا اچانک معائنہ کیا جائے گا
صوبائی وزیرِتعلیم کا کہنا تھا کہ اس نئے مضمون کی شمولیت کا مقصد نصاب میں اقلیتوں سے متعلق مزید مضامین رکھنا ہے۔ اقلیتی طلباء کے لیے ہولی اور دیوالی جیسے تہواروں کے بارے میں بھی مضامین شامل کیے جائیں گے اس عمل سے سندھ کی اقلیتوں کو بھی جامع نصاب میں شامل کرنے میں مدد ملے گی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا