اسکول کا زمانہ بہت مشکل تھا، ریتک روشن

اسکول کا زمانہ بہت مشکل تھا، ریتک روشن

اسکول کا زمانہ بہت مشکل تھا، ریتک روشن

کئی بہترین فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے بالی ووڈ کے معروف اداکار رتیک روشن نے ریڈ سی فلم فیسٹیول میں اپنے بچپن کے دنوں پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے اسکول کا زمانہ بہت تکلیف دہ تھا۔ ان کا اسکول میں دل نہیں لگتا تھا جس کی وجہ سے پڑھائی بھی متاثر ہوتی تھی۔

اپنے اسکول کے زمانے کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے فلم کہو نہ پیار ہے، کے ہیرو نے کہا کہ وہ بچپن میں بہت شرمیلے اور کم گو تھے، ان کے مطابق اسی وجہ سے ان کے دوست بھی نہیں تھے اور وہ اسکول سے گھر واپس آنے کے بعد رویا کرتے تھے۔

رتیک کے مطابق ڈاکٹروں نے ان کے متعلق کہا تھا کہ وہ ریڑھ کی ہڈی کے مسائل کے سبب ڈانس بھی نہیں کرسکتے، جبکہ انہیں یہ کہہ دیا گیا تھا کہ وہ اسی سبب اداکار بھی نہیں بن سکتے جس کی وجہ سے وہ مزید صدمے کا شکار ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ رتیک روشن نے اسی زمانے میں متعدد فلموں میں بچوں کا کردار ادا کیا جن میں آپ کے دیوانے (1980) اور بھگوان دادا (1986) شامل ہے۔ جبکہ بڑے ہونے کے بعد انہوں نے اپنے بالی ووڈ کیریئر کا آغاز2000ء کی فلم کہو نہ پیار ہے، سے کیا، جس میں امیشا پاٹیل ان کے ساتھ ہیروئن تھیں۔ ان کی حالیہ ماہ و سال کی فلموں میں وکرم ویدھا اہم ہے جس میں وہ سیف علی خان اور رادھیکا آپٹے کے ساتھ شامل تھے، جبکہ ان کی آئندہ آنے والی فلم فائٹر ہے جو کہ 2024ء میں ریلیز ہوگی جس میں وہ دیپکا پاڈوکون اور انیل کپور کے ساتھ نظر آئیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو