کالج کے اساتذہ کے لیے 3 ہزار بھرتیوں کا شیڈول جاری

کالج کے اساتذہ کے لیے 3 ہزار بھرتیوں کا شیڈول جاری

کالج کے اساتذہ کے لیے 3 ہزار بھرتیوں کا شیڈول جاری

راولپنڈی: تمام گرلز اور بوائز ڈگری پوسٹ گریجویٹ کالجز میں 3 ہزار عارضی کالج اساتذہ کی بھرتیوں کے لئے باقاعدہ شیڈول جاری کر دیا گیا۔ یہ عارضی بھرتیاں صرف 4 ماہ کے لئے ہوں گی ان عارضی کالج ٹیچرز کو صرف 45 ہزار روپے ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: ہزارہ یونیورسٹی کا طلباء اور عملے کے لیے نئے ڈریس کوڈ کا اعلان

اساتذہ کی بھرتیاں مقامی کالجز انتظامیہ خود کرے گی یہ بھرتیاں کررونا کی وجہ سے تدریسی کورس مکمل نا ہونے کے باعث کورس کی فوری تکمیل کے لئے کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کیمبرج انٹرنیشنل نے اے اور اے ایس لیولز کے نتائج کا اعلان کردیا

شیڈول کے مطابق ان بھرتیوں کے لئے درخواستیں 14 اور 15 جنوری کو وصول کی جائیں گی 20 جنوری کو جمع شدہ درخواستوں کی فہرستیں آویزاں ہوں گی اور 21 جنوری سے 23 جنوری تک انٹرویوز ہوں گے انٹرویوز پرنسپلز کی نگرانی میں قائم 3 رکنی کمیٹیاں کریں گی کمیٹی کے دیگر دو ممبران میں وائس پرنسپل یا سینئر پروفیسر اور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ ہوں گے یکم فروری کو بھرتی کئے جانے والوں کی فہرستیں آویزاں کر دی جائیں گی یہ عارضی کالج اساتذہ فروری سے مئی تک فرائض سرانجام دیں گے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو