حکومت پنجاب نے انٹرمیڈیٹ کے نصاب کو مختصر کرنے کی منظوری دے دی

حکومت پنجاب نے انٹرمیڈیٹ کے نصاب کو مختصر کرنے کی منظوری دے دی

حکومت پنجاب نے انٹرمیڈیٹ کے نصاب کو مختصر کرنے کی منظوری دے دی

حکومت پنجاب کے محکمہ اعلی تعلیم نے کورونا لاک ڈاؤن کی وجہ سے انٹرمیڈیٹ کے نصاب کو مختصر کرنے پر اتفاق کرلیا۔ انٹرمیڈیٹ کی کلاسز 3 ماہ سے زیادہ کی تاخیر سے شروع ہونے کے بعد ایچ ای ڈی نے ایف اے ایف ایس سی نصاب کو کم کرنے کے لئے تجاویز تیار کرنے کے لئے ایک کمیٹی تشکیل دے دی۔

مزید پڑھیں: حکومت نے 15 اکتوبر سے تعلیمی اداروں کی بندش کے بارے میں جعلی خبروں کو مسترد کردیا

میٹرک اسمارٹ نصاب پہلے ہی جاری کر دیا گیا ہے جس میں میٹرک کے نصاب کو مختصر کردیا گیا تھا۔ ایچ ای ڈی نے نصاب کم کرنے کے کام کو شروع کرنے کے لئے ٹیکسٹ بک بورڈ کو ہدایت نامہ جاری کردیا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ انٹرمیڈیٹ کا نصاب بہت بڑا ہے۔ طلباء کو پارٹ 1 میں کیمسٹری اور ریاضی میں 12 سے زیادہ اسباب پڑھنے پڑتے ہیں، اسی طرح انگریزی اور بائیولوجی کا نصاب بھی کافی زیادہ ہے۔

مزید پڑھیں: طلبا جعلی احساس اسکالرشپ کے اعلانات پر کان نہ دھریں، ایچ ای سی

نصاب مختصر کرنے اور اپنی سفارشات حکومت پنجاب کو پیش کرنے کے لئے ایم ڈی ٹیکسٹ بک بورڈ کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو