گوگل نے پاکستان میں پہلی ’ایپ گروتھ لیب‘ متعارف کرادی

گوگل نے پاکستان میں پہلی ’ایپ گروتھ لیب‘ متعارف کرادی

گوگل نے پاکستان میں پہلی ’ایپ گروتھ لیب‘ متعارف کرادی

سرچ انجن گوگل نے پاکستان میں گزشتہ برس گیمنگ گروتھ لیب کے قیام کے بعد اب ملک میں پہلی ’ایپ گروتھ لیب‘ متعارف کرادی ہے۔

سرکاری خبر رساں ایجنسی ’اے پی پی‘ کے مطابق یہ نئی لیب چار ماہ تک ورکنگ کرے گی جسے اعلیٰ صلاحیتوں کے حامل ایسے ایپ ڈیویلپرز، اسٹوڈیوز اور کمپنیوں کی نشاندہی کے لیے تیار کیا گیا ہے جو اپنے کاروبار کی ترقی کو فروغ دینا چاہتے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق لیب کا قیام پاکستان کی ایپ انڈسٹری کو مقامی اور عالمی سطح پر ترقی دینے میں مدد کے لیے گوگل کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔

جامع تعلیم اور معاونت کے مراحل پر مشتمل یہ پروگرام ایپ ڈیویلپرز کو اشتہارات، ایڈموب، فائربیس، جی ٹیک اور پلے میں گوگل کے ماہرین کے علاوہ دیگر صنعتی ماہرین سے سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔

اس بارے میں پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا کے لیے گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر فرحان ایس قریشی نے کہا ہمیں فخر ہے کہ ہم آج اور مستقبل کے مقامی ڈیویلپرز کی مدد کے لیے ایپ گروتھ لیب کے قیام کا اعلان کر رہے ہیں جو انہیں اپنی پریزینٹیشن کو بین الاقوامی صارفین تک وسعت دینے میں مدد کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ملک میں ڈیویلپرز کے لیے مستحکم ماحولیاتی نظام کے قیام میں مدد دینے کے لیے گوگل کی لگن کو ظاہر کرتا ہے، ہم اپنی ان کوششوں کے ذریعے پاکستانی ڈیویلپرز کو دنیا کی بہترین ایپلی کیشنز بنانے میں مدد دینا چاہتے ہیں۔

ریجنل ڈائریکٹر نے کہا کہ تیسرا مقصد ابتدائی کامیابی کے لیے مختلف اقسام کی حکمت عملی تیار کرنا اور ان سے فائدہ اٹھانا، گوگل کے ٹولز سے زیادہ سے زیادہ فائدہ مستفید ہونا اور مالی فائدے کا ماڈل تیار کرکے قابل ستائش ترقی کرنا ہے۔

اس حوالے سے گیم ڈسٹرکٹ کے چیف ایگزیکٹو افسر سعد حمید نے کہا کہ گیم ڈسٹرکٹ کے لیے بلاشبہ گیمنگ گروتھ لیب پاکستان 2022 سب سے زیادہ آگاہی والے پروگراموں میں سے ایک پروگرام تھا۔

انہوں نے کہا کہ ایپ گروتھ لیب کا باضابطہ آغاز جون 2023 میں ہوگا اور چار ماہ تک جاری رہے گا، دلچسپی رکھنے والے ادارے، ایپ اور ڈیویلپمنٹ اسٹوڈیوز 22 مئی 2023 تک درخواست دے سکتے ہیں

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو