گوگل کا پاکستانیوں کے لیے 15,000 اسکالرشپس کا اعلان، گوگل سرٹیفکیٹس کے تحت ڈیجیٹل ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے

گوگل کا پاکستانیوں کے لیے 15,000 اسکالرشپس کا اعلان، گوگل سرٹیفکیٹس کے تحت ڈیجیٹل ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے

گوگل کا پاکستانیوں کے لیے 15,000 اسکالرشپس کا اعلان، گوگل سرٹیفکیٹس کے تحت ڈیجیٹل ٹریننگ کے مواقع بھی فراہم کیے جائیں گے

،، گوگل سرٹیفکیٹس، اب تمام پاکستانیوں کے لیے ’گرو ودھ گوگل https://grow.google/intl/en_pk/

کے تحت دستیاب ہیں، جس کے ذریعے وہ  ڈیٹا اینالیٹکس، آئی ٹی سپورٹ، آئی ٹی آٹو میشن، یو ایکس ڈیزائن، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، پراجیکٹ مینیجمنٹ اور ای کامرس جیسے6 شعبوں میں انتہائی مطلوب ٹیک اسکلز حاصل کر سکیں گے۔

   گوگل، پاکستان کے تعلیمی اداروں، انڈسٹری پارٹنرز اور غیر منافع بخش اداروں کے ذریعے 15,000 اسکالرشپس بھی دے گا تاکہ طلبہ و طالبات کسی خرچ کے بغیر سرٹیفکیٹ حاصل کر سکیں۔

گوگل نے اپنے مشن ’اَن لاک پاکستانز ڈیجیٹل پوٹینشل‘ میں اپنے اس عز م کو تقویت بخشی ہے جس کے تحت وہ، اِس سال، اپنے مقامی پارٹنرز اور انسٹی ٹیوٹ آف رْورل مینجمنٹ کے ذریعے 15 ہزار اسکالرشپس پیش کرکے پاکستانی نوجوانوں کے لیے ترقی کے نئے راستے کھولے گا۔

الفا بیٹا کی ایک رپورٹ کے مطابق اگر مکمل طور پر فائدہ اٹھایا جائے تو ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز2030ء تک پاکستان میں9.7کھرب پاکستانی روپے (59.7 ارب امریکی ڈالرز) سالانہ کی معیشت پیدا کرسکتیں ہیں۔

وزارت برائے انفارمیشن و ٹیکنالوجی کا خیال ہے کہ ”اس شعبے میں ملک کی سب سے بڑی برآمدی صنعت بننے کی گنجائش موجود ہے“

اس وقت پاکستان کی تقریباً 4.7 فیصد افراد ی قوت آئی سی ٹی کے شعبے میں کام کر رہی ہے جس میں سے 6فیصد یعنی کم وبیش 2 لاکھ کارکن خواتین ہیں جبکہ پاکستان میں سب سے زیادہ اسامیاں بھی آئی سی ٹی کے شعبے میں پائی جاتی ہیں۔

 

 

اس بارے میں گوگل کے ریجنل ڈائریکٹر برائے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا، فرحان قریشی نے کہا کہ ”آج، ہمیں گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کا اعلان کرتے ہوئے فخر محسوس ہو رہا ہے۔ گرو ودھ گوگل پروگارم کے تحت ہم 15 ہزار اسکالر شپس بھی پیش کررہے ہیں تاکہ سیکھنے والے کسی خرچ کے بغیر سرٹیفکیٹس حاصل کر سکیں۔ یہ کوشش گوگل کے اْس عزم کا اظہارہے جس کے تحت گوگل ملکی ڈیجیٹل ایکوسسٹم کی ترقی یقینی بنانے میں اہم کردار ادا کرنا چاہتا ہے۔ یہ سرٹیفکیشن پروگرام نئے مواقع فراہم کرے گا اور ڈیویلپرز، اسٹوڈنٹس، اساتذہ، روگار تلاش کرنے والوں اور کاروباری اداروں کو موقع فراہم کرے گا کہ وہ نہایت تیزی سے ترقی کر سکیں۔ اس کے لیے سرکاری اور نجی شعبوں میں شراکتیں بھی قائم کی گئی ہیں کیوں کہ ہم پاکستان کی ڈیجیٹل انڈسٹری کو ترقی دینا چاہتے ہیں۔

گوگل کی جانب سے اسکالرشپس اگنائٹ اور آئی آر ایم کے ذریعے فراہم کی جائیں گی۔

گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس اور اسکالرشپس کے بارے میں مزید معلومات کے لیے

   https://goo.gle/GCCPKScholarship

 کا وزٹ کریں۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو