گوگل اور ٹک ٹاک کی پاکستان میں مقامی دفاتر قائم کرنے کی تیاری

گوگل اور ٹک ٹاک کی پاکستان میں مقامی دفاتر قائم کرنے کی تیاری

گوگل اور ٹک ٹاک کی پاکستان میں مقامی دفاتر قائم کرنے کی تیاری

وفاقی وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا کہنا ہے کہ دنیا کا سب سے بڑا سرچ انجن گوگل اور سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پاکستان میں اپنے مقامی دفاتر کھولنے کی تیاری کر رہے ہیں۔ گوگل اور ٹک ٹاک نے پاکستان میں مقامی دفاتر قائم کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا ہے جس کے لیے گوگل کا وفد آئندہ ماہ پاکستان کا دورہ کرے گا۔

ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے اسلام آباد میں ’اسمارٹ فون فار آل ‘ کے عنوان سے منعقد ہونے والی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

وزارت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے جاری کردہ بیان کے مطابق گوگل نے بالآخر پاکستان میں اپنا دفتر کھولنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ جس کے بعد کمپنی اپنا دفتر قائم کرنے کے لیے قانونی تقاضے پوری کر رہی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ گوگل کو سیکیورٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) میں دستاویز کلیئر ہونے کے بعد رجسٹر کر لیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گوگل کا ایک وفد رواں سال دسمبر کے دوسرے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔ وفاقی وزارت کے بیانیے کے مطابق دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز بھی پاکستان میں اپنے آپریشنز شروع کرنے جا رہے ہیں۔

اس سلسلے میں سوشل میڈیا کی مقبول ترین ایپ ٹک ٹاک نے بھی پاکستان میں دفتر کھولنے کے لیے رضامندی ظاہر کی ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں ٹک ٹاک پاکستان میں اپنا دفتر کھولے گا۔ حکام کے مطابق آئی ٹی کمپنی گوگل نے پاکستان میں اپنے آپریشنز شروع کرنے کے لئے رواں سال مئی میں درخواست دی تھی، جبکہ فیس بک کے حکام سے بھی اس حوالے سے رابطے میں ہیں اور جلد ان کا وفد بھی پاکستان آئے گا۔

 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو