گلوبل لیپ ٹیک کنونشن پاکستانی کمپنیوں کے لیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا

گلوبل لیپ ٹیک کنونشن پاکستانی کمپنیوں کے لیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا

گلوبل لیپ ٹیک کنونشن پاکستانی کمپنیوں کے لیے ملٹی بلین ڈالر مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا

سعودی عرب کی میزبانی میں ہونے والا گلوبل ٹیکنالوجی کنونشن لیپ پاکستانی ٹیک کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کے لیے سعودی عرب کی ملٹی بلین ڈالر کی مارکیٹ کا گیٹ وے بن گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستانی ٹیک کمپنیوں اور اسٹارٹ اپس کو امید ہے کہ سعودی عرب کی ڈیجیٹل اکانومی میں کی جانے والی خطیر سرمایہ کاری اور میگا پراجیکٹس پاکستان کے آئی سی ٹی سیکٹر کے لیے نہ صرف سعودی عرب بلکہ پورے ریجن میں اشتراک عمل کے بھرپور مواقع فراہم کریں گے۔

ریاض میں6فروری سے شروع ہونے والے اس چار روزہ میگا ایونٹ میں دنیا بھر سے ایک لاکھ سے زائد ٹیک اینوویٹرز اور لیڈنگ ایکسپرٹ حصہ لے رہے ہیں، ٹیکنالوجی کے اس عالمی میلے میں پاکستان بھی نمایاں طور پر شرکت کررہا ہے، اس سال ہونے والے شو میں پاکستان سے 18آئی ٹی کمپنیاں اور 10اسٹارٹ اپس حصہ لے رہے ہیں۔

ٹریڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی وزارت سائنس و ٹیکنالوجی، پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ اور سعودی عرب میں پاکستانی سفارت خانے کے تعاون سے خصوصی پویلین قائم کیا ہے جس میں 12کمپنیاں شامل ہیں۔

 لیپ میں شریک پاکستانی آئی ٹی فرم سیپیا سلوشنز کے بزنس ڈیولپمنٹ مینیجر کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کی روایتی مارکیٹ ہے تاہم اب یورپ اور امریکا ریسیشن کا شکار ہیں جب کہ مڈل ایسٹ اور سعودی عرب کی مارکیٹ تیزی سے ترقی کررہی ہے، مڈل ایسٹ اور سعودی عرب کی مارکیٹ میں پیدا ہونے والے امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری ہے کہ آئی ٹی کی تدریس کے معیار کو انڈسٹری کے تقاضوں سے ہم آہنگ بنایا جائے۔

لیپ میں شریک پاکستان کے ایک منفرد اسٹارٹ اپ ایگری دنیا کے کو فاؤنڈر نے کہا کہ لیپ میں بہت اچھا رسپانس مل رہا ہے، سعودی عرب ایگری کلچر کموڈیٹیز کی امپورٹ کے لحاظ سے اچھی مارکیٹ ہے۔

استعمال شدہ اوون کے کپڑوں سے تیار شدہ ری سائیکل اوون کو بلاک چین اور جدید سینسرز کی مددسے ٹریس ایبل بنانے والے کراچی کے اسٹارٹ اپ داتانی میٹریل سائنس کمپنی کے چیف اسٹریٹیجی آفیسر حسنین لاکھانی نے کہا کہ وہ لیپ کے پلیٹ فارم سے گلف اور سعودی مارکیٹ ایکسپلور کررہے ہیں ان کی ری سائیکل اور ٹریس ایبل اوون کی یورپ کی مارکیٹ میں کافی ڈیمانڈ ہے، اس سال لیپ کے پلیٹ فارم سے اسٹارٹ اپ کے کمپٹیشن ’’راکٹ فیول‘‘ میں چار پاکستانی اسٹارٹ اپس سیمی فائنل کے لیے منتخب ہوئے ہیں جن میں ولیم ڈی جی کھاتہ، مائی ٹی ایم اور گریڈیزن شامل ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو