خیبرپختونخوا: 8 اضلاع میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال
خیبرپختونخوا: 8 اضلاع میں آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال
کے پی کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر خیبر پختونخوا حکومت نے 10 روز کے وقفے کے بعد جمعرات کو تعلیمی سرگرمیاں دوبارہ شروع کر دی ہیں۔
تاہم حکومت کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کو ایس او پیز اور حفاظتی ہدایات پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنا ہوگا جن کا اعلان حکومت پہلے ہی کر چکی ہے۔
کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کو یقینی بنانا ہوگا جبکہ اسکول، کالج اور یونیورسٹیاں ایس او پیز پر مکمل طور پر عمل در آمد کریں گی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے صوبائی حکومت نے صوبے کے آٹھ اضلاع میں 6 سے 11 ستمبر تک تعلیمی ادارے بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔
مزید پڑھئے: ناکام طالب علموں کو پاس کرنے کا حکومتی فیصلہ مسترد
تعلیمی اداروں کی بندش میں چار دن کی توسیع کا اعلان بعد میں کیا گیا جس کے مطابق اسکول 16 ستمبر کو دوبارہ کھلنے تھے۔
کے پی کے ان 8 اضلاع میں پشاور، صوابی، ملاکنڈ، سوات، ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور ڈیرہ اسماعیل خان شامل ہیں۔
تعلیمی اداروں کے لیے لازمی قرار دیا گیا ہے کہ وہ ایک دن میں طلباء کی صرف 50 فیصد حاضری کو یقینی بنائیں۔ مزید یہ کہ اسکول کے اوقات کو کم کر کے چار گھنٹے کر دیا گیا ہے۔
تمام ایس او پیز پر عمل کرنا لازمی ہوگا، بشمول ماسک پہننے، ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرنے، سماجی فاصلہ برقرار رکھنے کو یقینی بنایا جائے گا اور اساتذہ اور دیگر عملے کے لیے ویکسینیشن کرانا لازمی ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا