ایڈ ٹیک پاکستان کی ایجوکیشن پالیسی کا بنیادی ستون ہوگا، شفقت محمود
ایڈ ٹیک پاکستان کی ایجوکیشن پالیسی کا بنیادی ستون ہوگا، شفقت محمود
اسلام آباد: وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ ایڈ ٹیک پاکستان ایجوکیشن پالیسی 2021 کا بنیادی ستون ثابت ہوگا۔
ہم تعلیم کو جامع ، مربوط اور تعلیم میں ایک ماحولیاتی نظام بنانے کے لئے ایڈ ٹیک کا استعمال کریں گے جس سے طلبا کوٹیکنالوجی سے رو شناس ہونے اور سمجھنے کے ساتھ ساتھ ترقی کے بہتر مو اقع ملیں گے۔
مزید پڑھیں: کشمیریوں نے بھارت کے ہاتھوں کافی نقصان اٹھایا ہے، شفقت محمود
ان خیالات کا اظہار وزیر تعلیم نے ایڈ ٹیک انڈسٹری کے مالکان سے ملاقات کے دوران کی۔ ملاقات کا مقصد پاکستان ایجوکیشن پالیسی 2021 اور اس میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ وفاقی وزیر شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم کا مستقبل ٹیکنالوجی میں مضمر ہے اور ایڈ ٹیک نے سیکھنے کے عمل میں جدت کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی تعلیم اور پیشہ ورانہ تربیت کی وزارت آن لائن مواد کی ترقی کے لئے ورلڈ بینک کے اشتراک سے 200 ملین ڈالر کے ایک منصوبے کا آغاز کرنے جارہی ہے اور اس سے پاکستان ایڈ ٹیک صنعت کو بھی فروغ دینے میں مدد ملے گی۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم کمپیوٹر ایجوکیشن کو کلاس 6 سے 8 تک کی قومی تعلیمی پالیسی میں شامل کر رہے ہیں۔ وزارت آن لائن مواد کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے اور یو ایس ایف سے کہا گیا ہے کہ وہ پورے ملک میں انٹرنیٹ رابطے اور کوریج کو بڑھا سکے۔
مزید پڑھیں: سندھ حکومت نے ایک بار پھر ایچ ای سی کے فیصلے کو مسترد کردیا
وزارت تعلیم اساتذہ کو جدید ترین جدیدٹیکنالوجی اور طریق کار کو اپنانے کی تربیت دینے کے لئے بھی پہل کرے گی۔شفقت محمود نے کہا کہ تعلیم میں تکنیکی مداخلت سے پہلے اور بعد میں اس امتیاز کی تشہیر کے لئے وزارت کی جانب سے ایک جائزہ بھی لیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کریں گے کہ ایڈ ٹیک کے زریعے تعلیمی اداروں میںایڈ ٹیک کی مدد سے آئوٹ آف اسکول چلڈرن کے چیلنج سے بھی نمٹ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ہم اپنے گھروں میں کلاس روم لے آئیں۔