ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ برائٹ چیمپس نے ایجوکیشن ٹین ایکس کے ساتھ الحاق کرلیا

ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ برائٹ چیمپس نے ایجوکیشن ٹین ایکس کے ساتھ الحاق کرلیا

ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ برائٹ چیمپس نے ایجوکیشن ٹین ایکس کے ساتھ الحاق کرلیا

برائٹ چیمپس گوا میں قائم ایک اسکل ڈیولپمنٹ ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ ہے، جس کی بنیاد روی بھوشن نے 2020 میں رکھی تھی۔

برائٹ چیمپس ایک عالمی تعلیمی ادارہ ہے جس کی اثر پذیری امریکہ، کینیڈا، مشرق وسطیٰ اور جنوب مشرقی ایشیا مٰں زیادہ ہے۔

یہ سٹارٹ اپ ان چند بھارتی فرموں میں سے ایک ہے جنہوں نے اپنے پہلے سال میں اپنی وقعت 500 ملین ڈالرز کی مالیت تک پہنچائی ہے۔ برائٹ چیمپس کے منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ کمپنی حقیقی دنیا کے اسباق فراہم کرتی ہے جنہیں دنیا بھر کے اسکول اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔

برائٹ چیمپس نے 2020 میں اپنے آغاز کے بعد اپنا پہلا الحاق نئی دہلی میں قائم ایڈ ٹیک اسٹارٹ اپ ایجوکیشن ٹین ایکس کے ساتھ کیا ہے جو طلباء کے لیے قائم کردہ ایک مالیاتی تعلیمی پلیٹ فارم ہے۔

ایجوکیشن ٹین ایکس نے برائٹ چیمپس کو نقد اور اسٹاک کے معاہدے میں خریدا ہے۔ برائٹ چیمپس کا بچوں کو جدید زندگی کی مہارتوں کے لیے ون اسٹاپ شاپ فراہم کرنے کا مقصد اس الحاق کے ساتھ پورا ہو رہا ہے۔

ایجوکیشن ٹین ایکس کا دعویٰ ہے کہ اس نے 8 سے 16 سال کی عمر کے بچوں اور نو عمروں کے لیے دنیا کا پہلا گیمفائیڈ فنانس پروگرام تشکیل دیا ہے۔

اس اسٹارٹ اپ کا انٹرایکٹو نصاب سی اے اور ایم بی اے کی ڈگریوں کے ساتھ فنانس پروفیشنلز کے ذریعے سکھایا جانے والا ون آن ون کلاس اپروچ فراہم کرتا ہے۔ فی الحال، ایجوکیشن ٹین ایکس سعودی عرب، کویت، امریکہ، کینیڈا، متحدہ عرب امارات اور قطر سمیت 20 ممالک میں طلباء کو تدریسی سیشن فراہم کررہا ہے۔

برائٹ چیمپس کے ساتھ ہونے والے معاہدے کے تحت ایجوکیشن ٹین ایکس کے تمام کوفاؤنڈرز اور ملازمین الحاق کے حصے کے طور پر برائٹ چیمپس میں شامل ہو گئے ہیں، اور وہ فرم کو پروفیشنل انداز میں چلانا جاری رکھیں گے۔

برائٹ چیمپس میں مالیاتی خواندگی کی کلاسوں کا اضافہ ایجوکیشن ٹین ایکس کے ساتھ الحاق کے ساتھ ہی ممکن ہوا ہے۔ پراڈکٹ، ٹیکنالوجی، ترقی، مواد، آپریشنز، سیلز، مارکیٹنگ اور بزنس ڈیولپمنٹ وہ تمام شعبے ہیں جن میں یہ اسٹارٹ اپ پروفیشنل افراد کی خدمات حاصل کر رہا ہے

متعلقہ ایڈٹیک نیوز

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو