ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبہ نے سول اسپتال میں پیڈیاٹرک سرجری اوٹی کمپلیکس قائم کردیا

ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبہ نے سول اسپتال میں پیڈیاٹرک سرجری اوٹی کمپلیکس قائم کردیا

ڈاؤ یونیورسٹی کے طلبہ نے سول اسپتال میں پیڈیاٹرک سرجری اوٹی کمپلیکس قائم کردیا

ڈاؤ میڈیکل کالج کے 1996 کے پاس آؤٹ طلبہ نے سول اسپتال میں پیڈیاٹرک سرجری اوٹی کمپلیکس قائم کر دیا ہے، صوبائی وزیر صحت نے سندھ حکومت کی جانب سے اخراجات برداشت کرنے کا اعلان کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے جعمہ کے روز سول اسپتال کراچی میں بچوں کے سرجری اوٹی کمپلیکس کا افتتاح کیا، یہ یونٹ ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق طلبہ نے سندھ حکومت کو عطیہ کیا ہے، صوبائی وزیر صحت نے اعلان کیا کہ اس یونٹ کے اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی۔

 

Karachi (29.12.22): Sindh Minister Health, Dr.@AzraPechuho inaugurated the Paediatric Cardiology High Dependency Unit and Paediatric Unit 2 at the Dr. Ruth K M Paul Civil Hospital. The inauguration was also attended by Secretary Health and Parliamentary Secretary Health. pic.twitter.com/1dcgF1bpOV

— Health and Population Welfare Department, Sindh (@SindhHealthDpt) December 29, 2022

 

انھوں نے کہا کہ سول اسپتال کراچی کے علاوہ بھی بچوں کے سرجری اوٹی کمپلیکس کا ایک منصوبہ زیر غور ہے، جس کے لیے حکومت سندھ کو کہیں اور جگہ درکار ہے، کیوں کہ سول اسپتال کراچی میں اب مزید جگہ دستیاب نہیں ہے۔

تقریب میں ڈاؤ کلاس 96 کے نمائندوں نے صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ نئے پیڈیاٹرک اوٹی کمپلیکس کی علامتی چابی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سول اسپتال کراچی ڈاکٹر روبینہ بشیر کے حوالے کی۔

 ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق طالب علم اپنی مادر علمی کی قدر کرتے ہیں اور اسے کچھ نہ کچھ ضرور دیتے ہیں، گزشتہ روز کلاس 97 نے پیڈز کارڈیالوجی کا نیا ایچ ڈی یو وارڈ بنایا تھا اور آج ڈاؤ کلاس 96 نے او ٹی کمپلیکس بنا کر دیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو