کراچی میں ڈینگی عروج پر، اسکولوں میں آدھی آستین کی شرٹ اور پی ٹی پر پابندی

کراچی میں ڈینگی عروج پر، اسکولوں میں آدھی آستین کی شرٹ اور پی ٹی پر پابندی

کراچی میں ڈینگی عروج پر، اسکولوں میں آدھی آستین کی شرٹ اور پی ٹی پر پابندی

ڈینگی کے کیسز میں اضافے کے پیش نظر کمشنر کراچی نے اسکولوں اور دیگر تعلیمی اداروں کے لیے نیا ایس او پی جاری کردیا ہے جس کے مطابق پیر کے روز سے رواں ماہ کے آخر تک کراچی کے اسکولوں میں اسمبلی اور فزیکل ٹریننگ کے سیشن معطل رہیں گے۔

کمشنر کراچی نے تمام اسکولوں کو پانی کی نکاسی اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے کی ہدایت کی ہے جبکہ تمام طلباء کو پوری آستین کے لباس پہننے کا حکم دیا ہے۔ اسکولوں میں ڈینگی اور ملیریا کے لیے مستقل بنیادوں پر اسپرے کرنے کی ضرورت ہوگی۔ تمام اسکولوں میں ملیریا اور ڈینگی سے متعلق آگاہی سیشن بھی منعقد کیے جائیں گے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 349 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے ہیں جبکہ یہ سلسلہ تیزی سے بڑھ رہا ہے۔

اعدادوشمارکےمطابق ضلع کورنگی میں سب سے زیادہ 109کیسز رپورٹ ہوئے، اس کے بعد ضلع شرقی میں74، ضلع وسطی میں70، ضلع ملیرمیں 38 اور جنوبی ضلع میں 33 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔ ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماری نے بھی ضلع کیماڑی میں 18 اور ضلع غربی میں سات افراد کو متاثر کیا۔

کراچی میں رواں سال ڈینگی وائرس سے مجموعی طور پر 5000 افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 11 ہلاک ہوچکے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو