سی ایس ایس کے امتحان کو چوتھی کوشش کے طور پر شمار کیا جائے گا، ایف پی ایس سی
سی ایس ایس کے امتحان کو چوتھی کوشش کے طور پر شمار کیا جائے گا، ایف پی ایس سی
فیڈرل پبلک سروس کمیشن (ایف پی ایس سی) 4 مئی 2023 کو سی ایس ایس کے خصوصی امتحان کا انعقاد کرے گا، جسے امیدواروں کی چوتھی (اضافی) کوشش کے طور پر شمار کیا جائے گا۔
مرکزی سی ایس ایس امتحان میں امیدواروں کے پاس ہونے کی شرح انتہائی کم ہونے کی وجہ سے کافی عرصے سے حکومتی سیکٹر میں متعدد آسامیاں خالی ہیں۔ اس لیے کمیشن نے ان آسامیوں پر ملازموں کو بھرتی کرنے کے لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔
دس سے 26 دسمبر 2022 تک منعقد ہونے والے اس خصوصی امتحان کے لیے ایف پی ایس سی، ایم سی کیوز پر مبنی ابتدائی ٹیسٹ (ایم پی ٹی) کے لیے آن لائن درخواستیں قبول کرے گا۔ ایم پی ٹی کا انعقاد31جنوری 2023 سے ہوگا اور نتائج کا اعلان 15 فروری 2023 کو کیا جائے گا۔
ایف پی ایس سی 4 مئی 2023 کو سی ایس ایس کے خصوصی امتحان کے تحریری حصے کا انعقاد کرے گا۔
اس کے ساتھ ساتھ ایم پی ٹی کے لیے عمر کی زیادہ سے زیادہ حد 32 سال ہوگی جبکہ ایم پی ٹی کے لیے فیس کی مد میں امیدواروں کو فی کس 250 روپے ڈیڈ لائن سے قبل ادا کرنے ہوں گے۔ امیدوار ایف پی ایس سی کی ویب سائٹ پر ایم پی ٹی کا نصاب ملاحظہ کرسکتے ہیں