کورسیرا نے 3800 مفت آن لائن کورسز پیش کردیئے

کورسیرا نے 3800 مفت آن لائن کورسز پیش کردیئے

کورسیرا نے 3800 مفت آن لائن کورسز پیش کردیئے

دنیا بھر کے تعلیمی اداروں نے کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے اور تعلیم گاہوں کی بندش کی وجہ سے ہونے والے تعلیمی نقصان پر قابو پانے کا فیصلہ کرنے کے بعد  کورسیرا نے اپنا مکمل کورس کیٹلاگ امریکہ اور پوری دنیا کے تمام اعلیٰ تعلیمی اداروں کو دستیاب کردیا ہے۔ مفت آن لائن کورسز کا اعلان یکم جون کو کیا گیا تھا۔ اسٹڈی انٹرنیشنل اسٹاف کی شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق کوئی بھی انڈرگریجویٹ، گریجویٹ یا حال ہی میں فارغ التحصیل طالب علم کسی بھی کورس میں مفت داخلے کے لیے کورسیرا کی ویب سائٹ پر سائن اپ کرسکتا ہے۔

کورسیرا کے چیف پروڈکٹ آفیسر شراوان گولی نے بتایا کہ اس وقت لاک ڈائون کے دوران دس لاکھ سے زائد طلباء نے اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لیے کورسیرا کا رخ کیا ہے۔ شراوان گولی نے ایک بیان میں کہا کہ دنیا کے تقریباً 70 فیصد طلبا کو کورونا وائرس کی وجہ سے کیمپس کی بندشوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ ان میں دنیا بھر کے کالجز اور یونیورسٹیز کے لاکھوں طلباء شامل ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ کیمپس میں تعلیم حاصل کرنے میں رکاوٹ ہے لیکن سیکھنے کا عمل جاری رکھنا چاہیے۔

میں کیا پڑھ سکتا ہوں؟

کورسیرا مختلف موضوعات پر مفت آن لائن کورسز پیش کررہی ہے۔ ان میں کاروبار، صحافت، سائنس، ہیلتھ کیئر اور ٹیکنالوجی کے شعبے شامل ہیں۔

آن لائن کورس کرنے سے طلبا اپنی صلاحیتوں کو اپ گریڈ کرسکیں گے اور پیشہ ور افراد اپنے سی وی کو بہتر بنا سکیں گے۔

پوری دنیا کے طلبا کورسیرہ کے توسط سے سائن اپ کرسکتے ہیں اور اپنی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھ سکتے ہیں۔ بڑے پیمانے پر پیش کردہ مفت آن لائن میٹریل میں آن لائن کورسز (ایم او او سی) پلیٹ فارم پر 3،800 کورسز، 150 گائیڈڈ پراجیکٹس، 400 اسپیشلائزیشن اور 11 پروفیشنل سرٹیفکیٹس موجود ہیں۔ یہاں تجربہ کار پروفیسر دنیا کی اعلیٰ ترین یونیورسٹیز سے کورسز کراتے ہیں، جس میں مشی گن یونیورسٹی ، ییل یونیورسٹی ، پنسلوانیا یونی ورسٹی، ڈیوک یونیورسٹی اور دیگر شامل ہیں۔ یہ کورسز لینے سے آپ کو صرف سند ہی نہیں ملے گی بلکہ اس سرٹیفکیٹ کو آپ کے کالج یا یونیورسٹی میں کریڈٹ آور میں بھی تبدیل کیا جاسکتا ہے۔ مزید یہ کہ  آپ بیک وقت کئی کورسز کے لیے سائن اپ کرسکتے ہیں۔

ڈیڈلائنز:

کورسیرا نے طلباء اور پیشہ ور افراد کو 31 جولائی تک مفت پروگراموں میں داخلہ لینے اور 30 ​​ستمبر تک مکمل کرنے کی اجازت دی ہے۔ کورسیرا کے تجویز کردہ کورسز پلاٹلی اور پائتھن کے ساتھ ڈیٹا اینالیسز، جاوا کے ساتھ اینڈرائیڈ اسٹوڈیو میں ایپ کی ترقی اور کینوا کے ساتھ سوشل میڈیا مارکیٹنگ شامل ہیں۔

میں کورسیرا کے مفت کورسز تک کیسے رسائی حاصل کرسکتا ہوں؟

سائن اپ کرنے کے لیے آپ کو صرف ایک تصدیق شدہ ای میل کی ضرورت ہے۔ تاہم سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کے لیے آپ کو ایک مخصوص رقم ادا کرنی ہوگی۔ کچھ نصاب اسائنمنٹ جمع کروانے پر ادائیگی کے لیے کہتے ہیں۔

آپ ان کی آفیشل سائٹ سے آغاز کرسکتے ہیں۔ نیک خواہشات۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو