ڈاکٹروں اور نرسوں کی اسامیوں کے لیے کمیشن کے امتحان کا اعلان

ڈاکٹروں اور نرسوں کی اسامیوں کے لیے کمیشن کے امتحان کا اعلان

ڈاکٹروں اور نرسوں کی اسامیوں کے لیے کمیشن کے امتحان کا اعلان

 ڈینٹل سرجن کی 50، نرسوں کی 183اور میڈیکل آفیسر کی 1541 اسامیوں کے لیے کمیشن کا امتحان ہوگا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ میں 2 سال کے بعد میڈیکل و ڈینٹل ڈاکٹروں اور اسٹاف نرسوں کی خالی اسامیوں کے لیے صوبائی پبلک سروس کمیشن کے امتحان کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

کمیشن کے یہ امتحان اکتوبر 2022 میں ہونے تھے لیکن سندھ میں سیلابی صورتحال کی وجہ سے یہ امتحان منسوخ کردیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ محکمہ صحت نے سندھ پبلک ہیلتھ کمیشن سے کہا ہے کہ ڈینٹل سرجن (گریڈ 17) کی 50 اسامیوں، اسٹاف نرس (گریڈ 16) کی 183 اسامیوں اور میڈیکل آفیسر (گریڈ 17) کی 1541 اسامیوں کے لیے پبلک سروس کمیشن کا امتحان ہوگا، ڈینٹل سرجن (گریڈ 17) کی اسامی کے لیے دیہی ڈومیسائل رکھنے والوں کی 30 جبکہ شہری ڈومیسائل رکھنے والوں کی 20 اسامیاں رکھی گئی ہیں۔

اسٹاف نرس (گریڈ 16) کی اسامی کے لیے دیہی ڈومیسائل رکھنے والوں کی 159، شہری ڈومیسائل رکھنے والوں کی 24 اسامیاں رکھی گئی ہیں، میڈیکل آفیسر(گریڈ 17) کی اسامی کے لیے دیہی ڈومیسائل رکھنے والوں کی 1195 جبکہ شہری ڈومیسائل رکھنے والوں کی 345 اسامیاں رکھی گئی ہیں، درخواست گزار ان میں شامل ہونے کے لیے 500 روپے کا پے آڈر جمع کرائے گا اور اسے انٹرویو اور تحریری امتحان میں بیٹھنا لازمی ہوگا۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو