کیمبرج کے پرو وائس چانسلر پروفیسر کمال منیر کے لیے تمغہ امتیاز
کیمبرج کے پرو وائس چانسلر پروفیسر کمال منیر کے لیے تمغہ امتیاز
پاکستان میں سرگرم کیمبرج انٹرنیشنل نے پروفیسر کمال منیر کو حکومت کی جانب سے حالیہ تمغہ امتیاز ملنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہیں تعلیم میں ان کی خدمات اور کوششوں کے لئے یہ باوقار ایوارڈ ملا۔ کیمبرج انٹرنیشنل نے اس اعزاز کی یاد میں وائس چانسلر کے لیے شاندار افطار تقریب کا انعقاد کیا۔
گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے اس تقریب میں خصوصی شرکت کی اور پروفیسر منیر کو ان کی کامیابیوں پر مبارکباد دی۔
اپنی تقریر میں، گورنرپنجاب نے ترقی اور کامیابی کے نئے مواقع کو کھولنے کے لیے تعلیم کی اہمیت پر زور دیا۔ پروفیسر منیر کے مثالی کام اور ان کی تعلیم سے وابستگی کو بھی سراہا گیا، یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ وہ تقریباً ایک صدی میں کیمبرج یونیورسٹی کے پرو چانسلر بننے والے پہلے جنوبی ایشیائی باشندے ہیں۔
اس موقع پر سابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود، راجہ یاسر ہمایوں اور پنجاب کے سابق وزیر برائے ہائر ایجوکیشن رانا مشہود احمد خان نے بھی شرکت کی۔
بیرون ملک پاکستان کے نمائندے کی حیثیت سے کمال منیر نے اس موقع پر حکومتِ پاکستان اور تقریب کے مہمانوں کا خصوصی شکریہ ادا کیا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا