کراچی بورڈ کا فرسٹ ایئر کے امتحانات کے لیے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان
کراچی بورڈ کا فرسٹ ایئر کے امتحانات کے لیے نئے ٹائم ٹیبل کا اعلان
بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے منگل کے روز کووڈ کے باعث لاک ڈاؤن کی وجہ سے ملتوی ہونے کے بعد فرسٹ ایئر کے امتحانات کا تازہ ترین شیڈول جاری کیا۔
اس سے قبل جاری کردہ شیڈول کے مطابق امتحانات 7 اگست کو شروع ہونے والے تھے، لیکن اب نظر ثانی شدہ ٹائم ٹیبل کے مطابق فرسٹ ایئر کے امتحانات 23 اگست سے شروع ہونے اور 2 ستمبر تک جاری رکھنے کے لیے دوبارہ شیڈول جاری کیا گیا ہے۔ انٹرمیڈیٹ بورڈ نے بتایا کہ ڈویژن، خصوصی موقع اور مختصر مضمون کی بہتری کے امتحانات 3 ستمبر سے شروع ہوں گے۔
مزید پڑھئے: ڈیپارٹمنٹ آف کالج ایجوکیشن فیورٹ ازم کا شکار
صوبے میں ایک بار پھر لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے کیونکہ تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویریئنٹ کی وجہ سے کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم، سندھ حکومت نے 9 اگست سے پابندیوں میں کچھ نرمی کی ہے۔

بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا