محکمہ تعلیم بلوچستان نے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا
محکمہ تعلیم بلوچستان نے امتحانات کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا
محکمہ تعلیم بلوچستان نے اس سال کے آخر تک کورونا وائرس کے وبا کے تناظر میں صوبے بھر میں کوئی تعلیمی امتحانات نہیں لینے کا اعلان کردیا۔
مزید پڑھیں: کے ایم یو نے ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس پروگراموں کے امتحانات کے شیڈول کا اعلان کردیا
اس سے قبل، صوبائی وزیر تعلیم یار محمد رند نے کہا تھا کہ سردیوں کی چھٹیوں سے قبل تمام امتحانات لے لیے جائیں گے۔
محکمہ نے جمعرات کو امتحانات کا ایک نیا ٹائم ٹیبل جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کے پرائمری سیکشن کے امتحانات، کلاسز کے آغاز کے بعد اگلے سال ہی لیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں: ترکی میں کورونا وائرس، اسکولوں کو آن لائن کردیا گیا
شیڈول کے مطابق ،1-5 جماعت کے امتحانات 10 مارچ 2021 کو شروع ہوں گے، لیکن سیکنڈری لیول کے امتحانات کی تاریخوں کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا ہے۔
اس ہفتے کے آغاز میں بلوچستان حکومت نے یکم دسمبر سے تعلیمی اداروں کو تین ماہ کے لئے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔