بلوچستان کا بغیر امتحانات کے طلباء کو اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کا اعلان

بلوچستان کا بغیر امتحانات کے طلباء کو اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کا اعلان

بلوچستان کا بغیر امتحانات کے طلباء کو اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کا اعلان

بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن نے وزرائے تعلیم کے 17 ویں بین الصوبائی اجلاس میں اس معاملے پر بات چیت کے بعد میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے طلباء کو بغیر امتحانات کے اگلی جماعتوں میں ترقی دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے آن لائن داخلہ فارم جاری

اطلاعات کے مطابق نویں اور دسویں جماعت کے طلباء کو بغیر کسی امتحان کے گیارہویں اور بارہویں جماعتوں میں ترقی دی جائے گی، تاہم ان طلباء کو 2021 میں ہونے والے جامع امتحانات میں حصہ لینے کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید یہ کہ پچھلے گریڈ میں طلبا کو ان کی کارکردگی کی بنیاد پر ترقی دی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبا کو ان کی تشخیص شدہ مارکنگ کے علاوہ 3 فیصد اضافی نمبر بھی دیئے جائیں گے۔

مزید پڑھیں: 2020 کے میٹرک کے نتائج کا اعلان، کامیابی کی شرح 91 فیصد رہی

بورڈ نے ان طلباء کے لیے خصوصی امتحانات کا اعلان بھی کیا ہے جو اپنے گریڈز کو بہتر بنانا چاہتے ہیں۔

خصوصی امتحانات کے اعلان کے حوالے سے اپ ڈیٹ رہنے کے لیے www.campusguru.pk/ur/news کو ملاحظہ کریں۔ آپ یہاں تازہ ترین نتائج، داخلے اور ڈیٹ شیٹس کی بھی جانچ کر سکتے ہیں۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو