پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اہم اعلان
پنجاب کے اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کا اہم اعلان
پنجاب میں اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے طلباء کو ایک فوری اعلان کے بارے میں مطلع کر دیا گیا ہے۔ متعلقہ محکمے کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس نے 100 فیصد طلبہ کو پاس کرنے کی پالیسی ختم کردی ہے، یعنی سرکاری اسکولوں کے طلبہ بھی ناقص کارکردگی پر امتحان میں فیل ہوں گے۔
پنجاب کے سرکاری اسکولوں کے انفارمیشن سسٹم میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جو طلباء کو پاس یا فیل کرنے کی اجازت دیتا ہے۔ امتحان کے نتائج کی بنیاد پر اب طلباء کی کارکردگی کی جانچ کی جائے گی اور انہیں نمبر دیئے جائیں گے۔
جن بچوں کو پروموٹ کیا گیا ہے ان کے آن لائن ریکارڈز کو سالانہ نتائج کے اعلان کے بعد اپ ڈیٹ کیا جائے گا۔ فیل ہونے والے طلباء کو ڈیموٹ باکس میں درج کیا جائے گا۔ اس سے پہلے، تمام طلباء کو سالانہ امتحان منعقد ہونے سے پہلے اگلی جماعت میں ترقی دے دی جاتی تھی، قطع نظر اس کے کہ وہ کیسی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے تھے۔
اسکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے بچوں کے لیے ایک آپشن کے طور پر ناکامی کو شامل کرنے کے فیصلے کو کئی اساتذہ نے سراہا ہے۔ ایس ای ڈی کی 100 فیصد پاس پالیسی کے نتیجے میں بچے پڑھائی میں دلچسپی نہیں لیتے تھے اور صحیح طریقے سے پڑھائی نہیں کر پاتے تھے۔
ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپشن پنجاب بھر کے اسکولوں میں زیر تعلیم طلباء کے آن لائن ڈیٹا کی وجہ سے شامل کیا گیا ہے۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا