فون کیوں چھینا؟ امریکا میں طالبہ نے استاد پرمرچوں کا اسپرے کردیا
فون کیوں چھینا؟ امریکا میں طالبہ نے استاد پرمرچوں کا اسپرے کردیا
امریکا کے ایک اسکول میں کلاس میں فون استعمال کرنے سے روکنے پر طالبہ نے غصے میں استاد پر کالی مرچ کا اسپرے کر دیا۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ٹینیسی کے علاقے نیش ویل کے ہائی اسکول کی طالبہ کلاس میں سوالات کے جواب گوگل سے ڈھونڈ رہی تھی۔
ٹیچر نے طالبہ کو کلاس میں فون استعمال کرنے سے روکتے ہوئے اس کا موبائل فون چھین لیا۔ طالبہ نے ٹیچر سے فون واپس لینے کی کوشش کی جسے ٹیچر نے ناکام بنا دیا۔ مشتعل طالبہ نے ٹیچر پر دو مرتبہ کالی مرچ کا اسپرے کردیا۔ اس دوران ٹیچر کو بچانے کے بجائے دیگرطلبا ہنستے رہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں کالی مرچ کے اسپرے کے بعد ٹیچر کو تکلیف کے باعث زمین پر بیٹھتے دیکھا جا سکتا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین نے طالبہ کے ناروا رویے کی مذمت کرتے ہوئے اسے سزا دینے کا مطالبہ کیا۔
اس قبل ایک اور طالب علم نے موبائل فون کے ذریعے نقل سے روکنے پر اسی ٹیچر کو چہرے پر گھونسا مارا تھا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا