امریکا میں اسٹوڈنٹس اور ٹورسٹ ویزوں کی فیس میں اضافے کا اعلان
امریکا میں اسٹوڈنٹس اور ٹورسٹ ویزوں کی فیس میں اضافے کا اعلان
امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ 2023 میں بعض نان امیگرنٹ ویزے، بشمول طلباء اور سیاحوں کے لیے، فیس میں اضافے سے مشروط ہوں گے۔
نان امیگرنٹ ویزوں کے لیے فیس میں 185 ڈالرز کا اضافہ ہوگا جیسے کہ وزیٹر ویزا (بی ون، بی ٹو)۔
ایچ، ایل، او، پی، کیو اور آر کیٹیگری میں نان امیگرانٹ ورکر ویزا کی فیس اب دو سو پانچ ڈالر کردی گئی ہے۔
عارضی کارکن، مزدور اور جو لوگ عارضی طور پر امریکہ میں کام کرنا چاہتے ہیں وہ ان ویزوں کے اہل ہیں۔ ان ویزا اقسام کے ذیلی زمرہ جات کا تعین ملازمت کی نوعیت سے کیا جاتا ہے۔
ٹریٹی ٹریڈر یا انویسٹر ویزا یا اسپیشلٹی اوکیپیشنز (ای کیٹیگری) کے لیے درخواست دینے والے افراد کو اب اپنی درخواست کی فیس کے لیے 315 ڈالرادا کرنا ہوں گے، جو کہ 205 ڈالرسے بڑھا دی گئی ہے۔
یہاں یہ نوٹ کرنا ضروری ہے کہ دیگر تمام سرکاری چارجز وہی رہیں گے۔
ویزا درخواست دہندگان جنہوں نے پہلے ہی ایک درست درخواست کی فیس ادا کر دی ہے لیکن ابھی تک انہوں نے ویزا انٹرویو میں شرکت نہیں کی ہے یا جن کے کیسز پر کارروائی ہو رہی ہے ان سے اضافی قیمت وصول نہیں کی جائے گی۔
امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق ویزے کے اخراجات کا تعین سالانہ اخراجات کا جائزہ لے کر کیا جاتا ہے۔
صدر جو بائیڈن کی خارجہ پالیسی کے تناظر میں، محکمہ خارجہ نے امریکی معیشت کے لیے انٹرنیشنل ٹریول کی اہمیت کو اجاگر کیا۔