پاکستان میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر عوام کی اکثریت کا خوشی کا اظہار

پاکستان میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر عوام کی اکثریت کا خوشی کا اظہار

پاکستان میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر عوام کی اکثریت کا خوشی کا اظہار

ایک حالیہ سروے کے مطابق، پاکستانیوں کی اکثریت کورونا کی وبا کی وجہ سے طویل تعطیلات کے بعد اپنے اپنے علاقوں میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر خوشی کا اظہار کر رہی ہے۔

ستائیس جنوری اور 2 فروری کے درمیان کرائے گئے آئی پی ایس او ایس کے سروے کے مطابق، نصف سے زیادہ جواب دہندگان جن کی تعداد 61 فیصد بنتی ہے، حکومت کی جانب سے اپنے شہروں میں اسکول دوبارہ کھولنے کے فیصلے سے متفق ہیں۔ سروے کے مطابق صرف 17 فیصد شہریوں نے حکومت کے اس فیصلے سے اتفاق نہیں کیا۔

سروے کے مطابق 1,064 افراد سے اس بارے میں طلب کردہ رائے کے مطابق، چاروں صوبوں سے مختلف صنفوں کے جواب دہندگان سے رائے طلب کی گئی، ساتھ ہی شہری، دیہی اور سماجی اقتصادی فرق کو بھی ملحوظِ خاطر رکھا گیا تھا۔ حکومت کے اس فیصلے پر 66 فیصد مردوں اور 52 فیصد خواتین نے اطمینان کا اظہار کیا۔

پاکستان کے چاروں صوبوں میں کرائے گئے اس سروے کے مطابق عوامی رائے کا فیصد ذیل میں دیئے گئے چارٹ میں درج ہے جس کے مطابق کے پی میں کرائے گئے سروے میں 61 فیصد افراد نے اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر خوشی کا اظہار کیا، سندھ میں 68 فیصد، پنجاب میں 60 فیصد اور بلوچستان میں 41 فیصد نے خوشی کا اظہار کیا۔

پاکستان میں اسکولوں کے دوبارہ کھلنے پر عوام کی اکثریت کا خوشی کا اظہار

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو