ملک میں غریب طلبہ کے لیے تعلیم کا حصول بھی مشکل بن گیا

ملک میں غریب طلبہ کے لیے تعلیم کا حصول بھی مشکل بن گیا

ملک میں غریب طلبہ کے لیے تعلیم کا حصول بھی مشکل بن گیا

ملک بھر میں کاغذ کی قیمت میں اضافے کے اثرات سے مختلف کلاسز کے نصاب کی قیمتوں میں 100فیصد تک اضافہ ہو گیا۔ پبلشرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے نوٹس نہ لیا تو کتابیں مزید مہنگی ہوں گی اور تعلیم غریب افراد کی پہنچ سے دور ہو جائے گی۔

غریب طلبہ و طالبات کے لیے اب تعلیم کا حصول بھی مشکل بن گیا ہے۔ کاغذ مہنگا ہوا تو کتابوں اور کاپیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ مختلف کلاسز کے نصاب کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا گیا۔

گزشتہ برس 4 ہزار روپے میں ملنے والا نصاب 7 ہزار روپے تک جا پہنچا ہے۔ کچھ عرصے میں کاغذ کی قیمت 120 روپے سے بڑھ کر 250 روپے فی کلو گرام ہو گئی ہے جس سے کتابیں بے حد مہنگی ہوگئی ہیں۔

کتابوں کی قیمتوں میں اضافے سے پبلشرز بھی پریشان ہیں۔ نائب صدر ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوی ایشن کا کہنا ہے کہ پیپر ملز مالکان ناجائز منافع خوری کر رہے ہیں۔ قیمتوں کو ریگولیٹ کرنا والا کوئی نہیں۔ اب تعلیم بھی غریب کی پہنچ سے باہر ہو گئی ہے۔ پبلشرز کا کہنا ہے کہ حکومت معاملے کا نوٹس لے اور کاغذ کی قیمت کو کنٹرول کرے۔ بُک پبلشرز نے آنے والے دنوں میں کاغذ مزید مہنگا ہونے کا خدشہ بھی ظاہر کیا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو