خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں 25 ہزار امیدواروں کی شرکت
خیبرمیڈیکل یونیورسٹی کے داخلہ ٹیسٹ میں 25 ہزار امیدواروں کی شرکت
اتوار کے روز خیبر میڈیکل یونیورسٹی سینٹرلائزڈ ایڈمیشن ٹیسٹ برائے فارمیسی، فزیکل تھراپی اور الائیڈ ہیلتھ سائنسز میں ڈاکٹریٹ پروگرامز میں داخلے کے لیے صوبہ بھر کے 13 مراکز میں داخلہ ٹیسٹ منعقد ہوا۔
اس ٹیسٹ میں کُل 25,296 امیدواروں نے حصہ لیا جن میں 18,342 مرد اور 6,954 خواتین شامل تھیں۔ 72 گھنٹوں میں ٹیسٹ کے نتائج کے ایم یو کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب ہوں گے جس کا لنک درج ذیل ہے۔
پشاور کے تین مراکز جن میں اسلامیہ کالجیٹ اسکول، فاریسٹ کالج اور گورنمنٹ ہائی اسکول شامل ہیں، وہاں 1544 طلباء نے امتحان دیا، ایبٹ آباد میں 1530، مالاکنڈ چکدرہ میں 787، سوات کبل گراؤنڈ میں 4434، مردان میں 2241، کوہاٹ میں 1030، ڈیرہ اسماعیل خان میں 679 امیدواروں پاراچنار کرم ایجنسی میں 316، تیمرگرہ دیر لوئرمیں 1842، بنوں میں 962 اور صوابی میں931 امیدواروں نے ٹیسٹ دیا۔
کے ایم یو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضیاء الحق نے کہا کہ الائیڈ ہیلتھ پروگرامز کا انعقاد ایک مشکل کام تھا تاہم خوشی کی بات یہ ہے کہ کے ایم یو کا داخلہ ٹیسٹ بخیر و خوبی انجام پایا۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا