بھارتی اساتذہ کی جہالت میں کمی نہ آسکی، طالب علم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی
بھارتی اساتذہ کی جہالت میں کمی نہ آسکی، طالب علم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی
بھارت میں ایک پرائمری اسکول کے استاد نے دو کا پہاڑہ یاد نہ کرنے پر کمسن طالبعلم کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی جس سے بچے کا ہاتھ بری طرح زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر کانپور میں واقع ایک پرائمری اسکول میں ریاضی کی استاد نے پہاڑہ نہ سنانے پر 9 سالہ لڑکے کے ہاتھ پر ڈرل مشین چلادی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طالب علم پر استاد کے تشدد کا واقعہ ریاست اترپردیش کے شہر کان پور میں پیش آیا جہاں ایک پرائمری اسکول کے استاد نے ڈرل مشین طالب علم کے ہاتھ پر رکھ کر چلادی جبکہ ساتھی طالب علم نے صورت حال دیکھتے ہوئے فوری طور پر ڈرل مشین کا سوئچ بند کردیا جس سے ڈرل مشین نے ہاتھ کی ہڈی کو تو نقصان نہ پہنچایا تاہم طالب علم کا ہاتھ بری طرح زخمی ہوگیا۔ ساتھی طلبا اپنے زخمی ہم جماعت کو لے کر اسپتال پہنچے۔
بچے کے اہل خانہ کو بھی اطلاع دی گئی جنہوں نے اسکول کے سامنے احتجاج بھی کیا۔ طلبا اور اہل خانہ کے احتجاج پر ایجوکیشن آفیسر نے ریاضی کے ٹیچر کو معطل کرکے تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی۔
بلوچستان میں پہلی بار انٹرمیڈیٹ کے ڈیجیٹل امتحانات
کراچی کے سرکاری اسکولوں کا بُرا حال، انرولمنٹ بھی کم ہوگئی
راولپنڈی بورڈ کا میٹرک کے امتحانات کا نظرِثانی شدہ شیڈول جاری
بالی ووڈ کی چائلڈ اسٹار کی بارہویں جماعت کے امتحان میں ریکارڈ توڑ کامیابی
بھارت میں امتحانی نتائج کا دبائو 6 طلبہ کی جان لے گیا