بارہ سالہ بچے کو دبئی کی یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

بارہ سالہ بچے کو دبئی کی یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

بارہ سالہ بچے کو دبئی کی یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا

 بارہ سال کی عمر میں بیشتر بچوں کو تعلیم سے زیادہ کھیل کود اور موج مستی میں دلچسپی ہوتی ہے اور اسکول میں بھی 12 سال کے بچے عموماً چھٹی یا ساتویں کلاس میں ہی پڑھ رہے ہوتے ہیں۔ مگر دبئی سے تعلق رکھنے والے ایک 12 سالہ ہونہار بچے کو یونیورسٹی میں داخلہ مل گیا ہے۔

آدم الرافع نامی بچے اس ذہین کو دبئی کی وولونگونگ

Wollongong

یونیورسٹی میں داخلہ ملا ہے۔  

آدم الرافع کو اس یونیورسٹی میں میڈیا سے متعلق کورس کا حصہ بنایا گیا ہے اور وہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں یونیورسٹی میں داخل ہونے والا کم عمر ترین فرد بھی بن گیا ہے۔

آدم نے ایک سال کی عمر میں مطالعہ کرنا شروع کردیا تھا اور 4 سال کی عمر میں وہ پرائمری اور سیکنڈری دونوں اسکولوں میں جارہا تھا۔

یونیورسٹی میں داخلے کے حوالے سے مقامی میڈیا کو ایک انٹرویو میں آدم الرافع نے کہا کہ میں ہر چیز کے لیے پرجوش ہوں، یو اے ای کے کم عمر ترین فرد کی حیثیت سے یونیورسٹی میں جانے کا احساس بہت زبردست ہے۔ آدم الرافع نے کہا کہ 'مجھے ان مضامین میں تبدیلیاں لاکر خوشی ہوگی جن میں مجھے سب سے زیادہ دلچسپی ہے۔

وہ 11 ویں جماعت کی تعلیم کے لیے اسکول بھی جاتا رہے گا جبکہ ہفتے میں ایک بار یونیورسٹی جائے گا۔ خیال رہے کہ دنیا میں یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے کم عمر ترین فرد کا عالمی ریکارڈ امریکا کے مائیکل کیرنی

Michael Kearney  

کے پاس ہے، جو 8 سال کی عمر میں امریکا کی ساؤتھ الباما یونیورسٹی میں داخل ہونے بعد 10 سال کی عمر میں گریجویشن کرنے میں کامیاب ہوا۔ 

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو