بھارت کے علاقے فتح آباد میں دسویں جماعت کا طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا

بھارت کے علاقے فتح آباد میں دسویں جماعت کا طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا

بھارت کے علاقے فتح آباد میں دسویں جماعت کا طالب علم نقل کرتے ہوئے پکڑا گیا

اگرچہ زیادہ تر طلباء اپنے طور پر امتحان پاس کرنے کے لیے کافی اچھی تیاری کرتے ہیں جبکہ کچھ دوسرے نالائق طلباء امتحان کے دوران ممتحن کو دھوکہ دینے کے لیے منفرد اقدامات کرتے ہیں تاکہ دھوکہ دہی کے ذریعے امتحان پاس کر سکیں۔ ایسے ہی ایک موقع پر ایک ممتحن نے ایک طالب علم کو اسمارٹ فون کے ساتھ نقل کرتے ہوئے پکڑا جو بڑی چالاکی سے شفاف کلپ بورڈ کے اندر چھپایا گیا تھا۔

مزید پڑھئیے: بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات کا شیڈول جاری کر دیا

یہ واقعہ بھارت کے علاقے فتح آباد میں پیش آیا، جہاں دسویں جماعت کا ایک طالب علم بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ہریانہ (بی ایس ای ایچ) کے امتحانات کے دوران اسمارٹ فون استعمال کرتے ہوئے پکڑا گیا۔

پکڑے جانے والے اسٹوڈنٹ نے سوالوں کے جواب دینے کے لیے آئی فون پر کئی پروگرام چلا رکھے تھے۔ وہ اپنے دوستوں سے رابطہ کرنے کے لیے بھی واٹس ایپ کا استعمال کر رہا تھا، جو اسے نصابی کتابوں کے جوابات کی تصاویر فراہم کر رہے تھے۔

مزید پڑھئیے: بورڈ کے امتحانات میں بڑی تبدیلیاں

 بورڈ آف اسکول ایجوکیشن ہریانہ کے نمائندے کے مطابق، طالب علم انگریزی کے امتحان میں چیٹنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا، جس پر اس کا پرچہ فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا اور اس کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت درج کر لی گئی۔

اس واقعے کی ویڈیو اس وقت متعدد سوشل میڈیا سائٹس پر گردش کر رہی ہے، جس میں صارفین طلباء کو امتحانات میں کامیابی کے لیے سخت محنت کرنے کی ترغیب دے رہے ہیں۔

کلپ بورڈ میں  فیٹ اسمارٹ فون کی ویڈیو

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو