مائیکرو سافٹ کی ونڈوز 12 آپریٹنگ سسٹم 2024 میں متعارف کرانے کی تیاری

مائیکرو سافٹ کا نیا ونڈوز 11 آپریٹنگ سسٹم ابھی تمام صارفین کو دستیاب نہیں مگر کمپنی نے اس کے نئے ورژن ونڈوز12 کو متعارف کرانے کی تیاری شروع کردی ہے۔ ونڈوز سینٹرل کی ایک رپورٹ کے مطابق مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز 12 کو ممکنہ طور پر2024 میں متعارف کرایا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کے نئے آپریٹنگ سسٹم کو ہر 3 سال بعد متعارف کرانے کا سلسلہ شروع کیا جا رہا ہے۔

یہ مائیکرو سافٹ کی جانب سے ونڈوز کی تیاری کے حوالے سے بڑی اور اہم تبدیلی ہے۔ مائیکرو سافٹ نے2015 میں ونڈوز10 آپریٹنگ سسٹم کو متعارف کرایا تھا تو اس سے قبل ہر 3 سال میں ایک بار نئے آپریٹنگ سسٹم کو پیش کیا جاتا تھا۔ ونڈوز10 کو ہر سال کے دوران 2 بار بڑے فیچرز سے اپ ڈیٹ کیا جاتا تھا اور اس وقت کمپنی کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ ونڈوز 10 کے بعد کوئی نیا آپریٹنگ سسٹم متعارف نہیں کرایا جائے گا مگر 2021 میں مائیکروسافٹ نے ونڈوز 11 کو متعارف کرایا اور اب ونڈوز 12 کی تیاری بھی شروع کردی گئی ہے۔ مائیکرو سافٹ نے اس حوالے سے ابھی کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا اور فی الحال ونڈوز 11 کو ہر صارف تک پہنچانے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو