اس سیمسٹر کے دوران متحرک رہنے کی 10 اہم تراکیب
اس سیمسٹر کے دوران متحرک رہنے کی 10 اہم تراکیب
اس سیمسٹر کے دوران متحرک رہنے کی 10 اہم تراکیب
جب آپ سیمسٹر کے مِڈ پوائنٹ پر ہوتے ہیں تو اپنے آپ کو ٹارگٹ پر رکھنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اگرچہ یہ بہت چیلنجنگ ثابت ہوسکتا ہے لیکن اس کے لیے ضروری ہے کہ آپ متحرک رہیں، فعال رہیں اور آپ کا سیمسٹر مضبوط بنیاد پر ختم ہو تاکہ آپ وقت پر گریجویٹ ہو سکیں اور اپنی من پسند ملازمت کی تلاش شروع کرسکیں۔
ذیل میں یہ 10 اہم نکات دیئے جارہے ہیں جو پورے سیمسٹر میں آپ کو اس ساری ادھیڑ بُن کے دوران حوصلہ افزائی، منظم رہنے اور خود کو ٹاپ پر محسوس کرنے میں مدد فراہم کریں گے۔
ایک کام کے لیے ایک دن مختص کریں:
اگرچہ آپ کے پاس بہت ساری ذمہ داریاں ہوں گی لیکن یہ یاد رکھنا بھی ضروری ہے کہ ایک ہی دن میں اپنے اوپر ہر چیز کا بوجھ نہ لاد لیں بلکہ
اس کے بجائے ہر دن کے لیے ایک الگ فہرست بنائیں اور کوشش کریں کہ ایک چیز کے لیے ایک دن مختص کرلیں۔
یہ عمل آپ کے لیے واقعی مددگار ثابت ہوسکتا ہے کیونکہ یہ آپ کی توجہ کو مرکوز کرتا ہے اور آپ کے کام کے بوجھ کو ترجیح دینے میں بھی مدد کرتا ہے۔
ایک معاون نظام تلاش کریں:
آپ توقع نہیں کرسکتے کہ اگر آپ کے پاس توجہ دینے کے لیے ذہن میں کوئی چیز نہ ہو تو آپ نفاست کے ساتھ ان چیزوں کو کرنے کی کوشش کریں گے۔
اگر آپ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کس طرح بنا کسی دخل اندازی کے اپنے معاملات کو سہولت سے انجام دیا جائے تو آپ کو چاہیے کہ ضروری اقدامات کی ایک فہرست بنالیں اور پھر اس کے مطابق ترجیحی بنیادوں پر اپنے معاملات کو سر انجام دیں۔
ہر دن صرف ایک دو کام کرنے پر توجہ دیں۔ اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے آپ کو بس اتنا ہی کرنے کی ضرورت ہے۔
آخر کار آپ کی نفسیاتی حالت کے لیے یہ اکثر بہتر ہوتا ہے کیونکہ اس سے آپ آسانی سے خود کو راہ سے بھٹکے یا رکے بغیر خود کو آگے بڑھتا ہوا دیکھیں گے۔
اپنے لیے وقت نکالیں:
یہ ایک سیدھی سی بات ہے کہ زندگی کے تمام تر بکھیڑوں میں رہتے ہوئے خود کو وقت دینا بھی ضروری ہے کیونکہ اس سے آپ کے لیے خود کو جسمانی طور پر ان چیزوں سے دور رکھنے کی ضرورت ہوتی ہے جو پریشان کن ہو سکتی ہیں۔
اگر ٹی وی سے آپ کے کام میں یا پڑھائی میں خلل پڑ رہا ہے تو اسے بند کردیں یا کسی دوسرے کمرے میں جا کر پڑھیں۔ اور جب آپ یا تو کام کررہے ہیں یا تعلیم حاصل کررہے ہیں تو اپنے سیل فون کو ہمیشہ خاموش رکھیں کیونکہ موبائل فون پر بار بار آنے والے نوٹیفکیشنز آپ کی توجہ کھینچتے ہیں۔
یہ تو واضح ہے کہ آپ کو کیا کرنا چاہیے لیکن آپ کو اس مشورے کو نظرانداز نہیں کرنا چاہیے۔
اپنے اہداف طے کریں:
منظم رہنے کا ایک طریقہ یہ بھی ہے کہ آپ اپنی ٹو ڈو لسٹ کو چھوٹے چھوٹے کاموں میں تقسیم کریں جس سے نمٹنا آسان ہے۔
اضافی طور پر اس بات کی تصدیق کریں کہ آپ اپنے آپ کو چیزوں کو مکمل کرنے کے لیے حقیقت پسندانہ وقت دے رہے ہیں۔
کسی کام پر زیادہ وقت خرچ کرنے سے بہتر ہے کہ اسے جلدی سے انجام دینے کی فکر کریں تاکہ بچ رہنے والے باقی ماندہ وقت کو کسی اور کام میں یا آرام کرنے میں صرف کیا جاسکے۔
ہوسکتا ہے کہ آپ کسی منصوبہ میں سرمایہ کاری کرنا چاہیں تاکہ آپ اہم واقعات، اسائنمنٹس اور ڈیڈ لائن کو ٹریک کرسکیں۔
منصوبہ سازی کو قائم رکھیں:
اپنے اہداف کا تعین آپ کی کامیابیوں کا اندازہ کرنے کا ایک بہت اچھا طریقہ ہے۔ اپنے قلیل مدتی اور طویل مدتی دونوں طرح کے اہداف پر غور کریں تاکہ آپ کے پاس ہمیشہ کام کرنے کے لیے کچھ نہ کچھ ہو۔
مثال کے طور پر ایک مختصر مدت کا مقصد یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آپ اپنے سیمسٹر کے اختتام تک اپنے گریڈ کو بہتر بنا رہے ہیں جبکہ ایک طویل مدتی مقصد کسی خاص تاریخ تک کالج یا یونیورسٹی سے فارغ التحصیل ہونا بھی ہوسکتا ہے۔
ہمیشہ اپنے اہداف کو ٹریک کرتے رہیں اور اپنی ترقی کو برقرار رکھنے کے لیے سنگ میل طے کریں۔
منفی خیالات پر توجہ دینے سے گریز کریں:
صرف پٹڑی پر واپس نہ جائیں، بلکہ ہمیشہ ایسا منصوبہ بنائیں جس کی مدد سے آپ پٹڑی پر قائم رہیں اور اپنا سفر آگے بڑھاتے رہیں۔
اس کے بارے میں سوچیں کہ آپ کامیابی کے حصول کے لیے مختلف طریقوں سے آگے بڑھنے کے لیے کیا کرنا چاہتے ہیں۔
مثال کے طور پر ایک بار جب آپ اپنی مطالعاتی روٹین کا پتہ لگائیں جو واقعی کار آمد ہے تو اگلے مرحلے میں اس بات کو یقینی بنائیں کہ آئندہ امتحانات کے لیے بھی آپ اسی طرح چلتے رہیں۔ اگلے سیمسٹر کے لیے اپنے مقاصد پر کام کرنے کی غرض سے کچھ وقت نکالیں اور ایسا نظام تیار کریں جو آپ کو اسکول اور زندگی میں توازن برقرار رکھنے میں مدد فراہم کرے، اس دورن اپنے قریب آنے والی ہر طرح کی منفی لہروں سے گریز کریں اور مثبت سوچ کو قائم رکھتے ہوئے اپنا سفر طے کریں۔
مدد طلب کرنے میں کوئی ہرج نہیں:
آخر کار ایک گہری سانس لیں اور سمجھیں کہ یہ راہ میں آنے والا صرف ایک جمپ ہے، سڑک کا اختتام نہیں ہے۔ اپنے چیلنجز پر ہمیشہ سیکھنے کے تجربے کے طور پر غور کریں جو آپ کو بڑھتے ہوئے اور مزید جارحانہ بنانے میں مدد فراہم کرے گا۔
جدوجہد کرنے پر اپنے آپ پر تنقید نہ کریں اور ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ کی بھلائی سب سے اہم چیز ہے۔ جب اسکول اور زندگی کا بوجھ آپ کی رفتار کو کم کرتا ہے تو ہمیشہ اس وجہ کو یاد رکھیں کہ آپ اپنی ڈگری کیوں کما رہے ہیں۔
اگر آپ اپنی توجہ کو اس کے بجائے کہ آپ کتنا فاصلہ طے کر چکے ہیں، اس چیز پر مرکوز کرتے ہیں کہ آپ کو کتنا دور جانا ہے تو آپ کے لیے متحرک رہنا اور اس راہ پر آگے بڑھتے رہنا آسان ہوگا۔
ایکسرسائز:
تندرستی کے معمولات کو اپنی روز مرہ زندگی میں ضم کرنا نہ صرف آپ کی جسمانی صحت کے لیے اچھا ہے بلکہ اس کے ثمرات صحت مند ذہن کی طرف بھی جاتے ہیں۔
ورزش کے باعث آپ کے جسم کے ساتھ ساتھ آپ کا ذہن بھی فریش ہوجاتا ہے، اس لیے ورزش کو اپنا معمول بنالیں۔
سوشل میڈیا سے پرہیز کریں:
جب تعلیم حاصل کرنے کی بات آتی ہے تو اس حقیقت سے انکار نہیں کیا جاسکتا کہ سوشل میڈیا بہت زیادہ خلفشار پیدا کرتا ہے۔
اپنے فون کو ہمیشہ خاموش رکھیں یا کسی بھی ممکنہ رکاوٹ سے بچنے کے لیے اسے مکمل طور پر آف کردیں۔
کسی کمپیوٹر پر کام کرتے ہوئے صرف وہی ونڈوز یا ٹیب کھولیں جو آپ کے کام سے متعلق ہوں اور ان کو بند کردیں جو کسی کام کے نہیں ہیں۔
اپنے مستقبل پر نگاہ رکھیں:
ان تمام معاملات میں ہمیشہ یاد رکھیں کہ آپ اپنی ڈگری حاصل کرنے کے لیے کیوں پڑھ رہے ہیں، کیونکہ یہ ڈگری ہی وہ دروازہ ہے جو آپ کے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکتا ہے۔ اگر ممکن ہو تو اپنے خوابوں کی پیروی کریں اور اپنے لیے ایسے کیریئر کی راہ چُنیں جس کی آپ نے ہمیشہ سے تمنا کی ہے۔