امریکا میں سبز رنگ کی ماحول دوست اور رات میں چمکنے والی لائبریری کی تعمیر شروع
امریکا میں سبز رنگ کی ماحول دوست اور رات میں چمکنے والی لائبریری کی تعمیر شروع
نیویارک کے قریب واقع کاؤنٹی میں وینچسیٹراسکوائرلائبریری میں رات کو روشنی خارج کرنے والے سبزے کے ڈیزائن، شمسی سیل اور دیگر ماحولیاتی اجزا شامل کئے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی کاؤنٹی برانکس میں ایک نئی لائبریری کی بنیاد ڈالی گئی ہے جو دیکھنے میں دیدہ زیب ہے لیکن اس میں دمکتے ہوئے سبز رنگ کو شامل کیا جائے گا۔ کتب خانے کی بجلی شمسی پینل بنائیں گے اور بارش کا پانی بھی جمع کیا جائے گا۔ اسے وینچسٹر اسکوائرلائبریری کا نام دیا گیا ہے۔
اسے سنوہیتا نامی کمپنی نے ڈیزائن کیا ہے جو دیکھنے میں بہت خوبصورت ہے لیکن مرکزی حیثیت ماحول کو دی گئی ہے۔ اس کی بنیاد کنکریٹ سے بنے گی اور اوپر شیشے کا بڑا ڈبہ نما کمرہ بنایا جائے گا۔ اس طرح دن کی روشنی چار اطراف سے اندر آئے گی اور مصنوعی روشنیوں کی ضرورت کم ہوگی۔ شیشے پر خاص انداز سے درخت اور پودوں کے ڈیزائن بنائے جائیں گے جو رات کے وقت غیر معمولی روشنی خارج کریں گے۔
اس لائبریری کی اندرونی گنجائش 12000 مربع فٹ ہوگی جہاں مطالعے کے کئی کمرے، دو کمرہ جماعت، کمیونٹی روم اور تحقیق کے گوشے بنائے جائیں گے۔ عمارت میں قدرتی روشنی کی آمد کا خاص خیال رکھا جائے گا۔ ڈیزائن کے مطابق جہاں لوگوں کی تعداد زیادہ بیٹھی ہوگی اس کی سڑک کے پار ایک اور باغیچہ قائم کیا جائے گا جو بارش کے پانی اور فلٹریشن سے تعمیر کیا جائے گا۔ اس کے اطراف پھولدار درختوں کا ہالہ بنایا جائے گا۔
منصوبے کے تحت اس لائبریری کی بنیاد پڑچکی ہے اور تعمیرات کا کام رواں سال کے آخرمیں شروع ہوگا۔