ویمن یونیورسٹی صوابی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی
ویمن یونیورسٹی صوابی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی
صوبہ خیبرپختونخوا کی معروف ویمن یونیورسٹی صوابی میں طالبات کے لیے اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔
ویمن یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ نے اس نئی پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 20 اپریل یعنی آج سےطالبات یونیورسٹی کے احاطے میں اسمارٹ فونز کا استعمال نہیں کرسکیں گی۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلیکشنز کا استعمال کرتے ہیں، جس سے طلبہ کی پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔
یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق اسمارٹ فونز کے استعمال پر طلبہ کے خلاف کارروائی اور 5 ہزارروپے تک جرمانہ عائد کیا جائے گا۔
UMT پاکستانی نجی شعبے میں اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی بن گئی۔
پاکستان میں سرفہرست میڈیکل اسکول
وہ شاندار کتابیں جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہئیں۔
ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں
ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر