یونیورسٹی آف ہری پور: نئے گریجویٹس کو ڈگریاں جاری

یونیورسٹی آف ہری پور: نئے گریجویٹس کو ڈگریاں جاری

یونیورسٹی آف ہری پور: نئے گریجویٹس کو ڈگریاں جاری

 یونویرسٹی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ 2012 سے اب تک 15000 طلباء یونیورسٹی سے گریجویٹ ہو چکے ہیں۔

ہفتہ کے روز یونیورسٹی آف ہری پور میں ایک زبردست کانووکیشن منعقد ہوا جس میں مختلف شعبوں میں گریوجیوشن کرنے والے طلباء نے ڈگریاں حاصل کیں۔ اس موقع پر اپنے تعلیمی سفر میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اسٹوڈنٹس کو گولڈ میڈلز بھی دیے گئے۔

کانووکیشن میں سینئر فیکلٹی اور انتظامیہ نے شرکت کی جبکہ اس یادگار موقع پر صوبائی وزیر برائے ہائر ایجوکیشن کامران بنگش، ایبٹ آباد یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر طاہر خان، پرو وائس چانسلر پروفیسر ایوب خان، ڈینز پروفیسر عابد فرید اور پروفیسر عمارہ گل، اکیڈمک ڈائریکٹر پروفیسر شفیق الرحمان اور دیگر بھی موجود تھے۔

یونیورسٹی کے ترجمان اور ایڈیشنل رجسٹرار ریاض محمد کے مطابق یونیورسٹی آف ہری پور کا قیام سال 2012 میں عمل میں آیا جس کے بعد سے اب تک 15000 طلباء یہاں سے گریجویشن کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 6,500 طلباء یونیورسٹی کیمپس میں اور 7,000 اس سے منسلک کالجوں میں زیر تعلیم ہیں۔

وائس چانسلر نے 2019 میں یونیورسٹی کو وفاقی حکومت سے ڈیڑھ ارب روپے سے زائد کی ترقیاتی گرانٹ ملنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ تین سال میں طلباء کی تعداد 3200 سے بڑھ کر6500 ہو گئی ہے جبکہ پی ایچ ڈی کے طلباء کی تعداد انیس سے بڑھ کر تین سو چوالیس ہوگئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ یونیورسٹی ملک کا واحد اعلیٰ تعلیمی ادارہ بھی ہے جس نے ایک سال میں 10 نئے پی ایچ ڈی اور 9 ایم فل پروگرام شروع کرنے کے لیے ہائر ایجوکیشن کمیشن سے این او سی حاصل کیا۔ اسی طرح پروفیسرز کی تعداد دو سے بڑھ کر 10 اور ایسوسی ایٹ پروفیسرز کی تعداد ایک سے بڑھ کر 30 ہو گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جہاں پاکستان بھر کی یونیورسٹیوں میں ڈاکٹریٹ کے حامل اساتذہ کا تناسب 35 فیصد ہے، وہیں ہری پور یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی اساتذہ ٹوٹل اساتذہ کا تقریباً 70 فیصد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کو صوبائی حکومت کی جانب سے سال 2021 کے لیے کوالٹی ایشورنس ایوارڈ بھی ملا ہے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو