بھارت میں ٹیچر نے طالبہ کو پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا

بھارت میں ٹیچر نے طالبہ کو پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا

بھارت میں ٹیچر نے طالبہ کو پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں اسکول کی ایک ٹیچر نے پانچویں جماعت کی طالبہ کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد اسکول کی پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ جمعے کی صبح 11 بجے پیش آیا جس کے بعد اسکول کے دیگر طالبعلم اور اساتذہ وہاں جمع ہوگئے تاہم پولیس موقع پر پہنچی اور ٹیچر کو حراست میں لے لیا۔

رپورٹس کے مطابق بچی کو ابتدائی طبی امداد کے لیے فوراً اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کے زخموں پر مرہم پٹی کی گئی۔ پولیس سے بات چیت کرتے ہوئے بچی نے بتایا کہ اس نے کچھ غلط نہیں کیا تھا، ٹیچر نے پہلے اسے کاغذ کاٹنے والی قینچی سے مارا پھر بال کھینچے پھر ٹیچر نے اسے اسکول کی پہلی منزل سے نیچے پھینک دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ بچی کو کافی چوٹیں آئی ہیں، واقعے کی مزید تحقیقات شر وع کردی ہے۔ اس کے علاوہ انتظامیہ نے ٹیچر کو اسکول سے برطرف کر دیا ہے

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو