گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک نے 85,680,819 ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک نے 85,680,819 ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی پر ٹک ٹاک نے 85,680,819 ویڈیوز ڈیلیٹ کردیں

دنیا بھر میں مقبول مختصر ویڈیوز شیئرنگ کے پلیٹ فارم ٹک ٹاک نے عالمی سطح پر تقریباً 85,680,819 ویڈیوز کو ہٹا دیا ہے جو کہ اس پر اپ لوڈ کی گئی تمام ویڈیوز کا تقریباً 0.6 فیصد ہے جبکہ 46,836,047 ویڈیوز کو آٹومیشن کے ذریعے ہٹا دیا گیا ہے۔

ٹک ٹاک کا کہنا ہے کہ ایسی ویڈیوز کو ہٹایا گیا ہے جنہوں نے رہنما خطوط (گائیڈلائنز) کی خلاف ورزی کی تھی۔

ٹک ٹاک نے اکتوبر، دسمبر 2022 کے لیے اپنی تازہ ترین کمیونٹی گائیڈلائنز انفورسمنٹ رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اسی عرصے کے دوران کمیونٹی گائیڈ لائنز کی خلاف ورزی کرنے پر 12,628,267 ویڈیوز کو ہٹایا۔

ٹک ٹاک کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کمیونٹی گائیڈلائنز کی خلاف ورزی کرنے والے اکاؤنٹس کو ہٹانے کے علاوہ، پلیٹ فارم نے ان اکاؤنٹس کے ذریعے پوسٹ کیے گئے اسپام ویڈیوز کے ساتھ، اسپام ہونے کا تعین کرنے والے اکاؤنٹس کو بھی ہٹا دیا۔ اس نے اسپام اکاؤنٹس کو آٹومیٹک طریقے سے بننے سے روکنے کے لیے بھی چند اہم اقدامات کیے ہیں۔ پاکستان میں گائیڈ لائنز کی 89.7 فیصد خلاف ورزی کرنے والی ویڈیوز کو کسی کے دیکھنے سے پہلے ہی ہٹا دیا گیا اور 95.5 فیصد ایسی ویڈیوز کو ایک دن میں ہٹایا گیا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو