ورلڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فورم 21 سے 23 جوالائی تک چین میں منعقد ہوگا

ورلڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فورم 21 سے 23 جوالائی تک چین میں منعقد ہوگا

ورلڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فورم 21 سے 23 جوالائی تک چین میں منعقد ہوگا

 ورلڈ یوتھ ڈویلپمنٹ فورم چین میں 21 سے 23 جولائی تک آن لائن اور آف لائن منعقد ہوگا جس میں 100 سے زائد ممالک کے تقریباً 2ہزار نوجوان نمائندگان شرکت کریں گے۔

چینی خبر رساں ادارے نے ایونٹ کے منتظمین کے حوالے سے بتایا کہ آل چائنہ یوتھ فیڈریشن کی طرف سے شروع کیے گئےفورم میں شرکاء کو روزگار، کاروباری مشاورت، موسمیاتی تبدیلی، سبز انقلاب( گرین ریوولوشن)، ڈیجیٹل معیشت اور اعلیٰ معیار کی تعلیم جیسے موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے دیکھا جاسکے گا۔

اس فورم کا مقصد بین الاقوامی تنظیموں، سرکاری ایجنسیوں، نوجوانوں کی تنظیموں، نوجوان رہنماؤں اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر افراد پر مشتمل عالمی ترقیاتی شراکت داری قائم کرنے کی کوشش میں علاقائی، کراس انڈسٹری اور کراس سیکٹر کے تبادلے و تعاون کے پلیٹ فارمز کی تعمیر کرنا ہے۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو