محکمہ صحت سندھ کا اسکولوں سے کورونا کے نمونے لینے کا فیصلہ
محکمہ صحت سندھ کا اسکولوں سے کورونا کے نمونے لینے کا فیصلہ
ایکسپریس نیوز کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے صوبے کے تمام اسکولوں سے کورونا کے نمونے لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ صوبائی محکمہ صحت نے اس حوالے سے تمام ڈی ایچ اوز کو مراسلہ بھی ارسال کر دیا ہے۔
ارسال کئے گئے خط کے مطابق صوبے کے ہر ضلع کے اسکولوں سے 100 نمونے اکٹھے کیے جائیں گے اور یہ نمونے کورونا ڈاؤ اسپتال کی کورونا لیب میں بھیجے جائیں گے، جہاں سندھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کو دینے سے قبل ان کا تجزیہ کیا جائے گا۔
محکمہ صحت کی جانب سے سندھ ٹیسٹنگ کے نتائج سے ٹاسک فورس کو آگاہ کیا جائے گا اور وہ نتائج کی بنیاد پر اسکولوں کو بند رکھنے یا کھولنے کا فیصلہ کریں گے۔
UMT پاکستانی نجی شعبے میں اعلیٰ درجہ کی یونیورسٹی بن گئی۔
پاکستان میں سرفہرست میڈیکل اسکول
وہ شاندار کتابیں جو ہر نوجوان کو ضرور پڑھنی چاہئیں۔
ایل ایل بی کے بعد کیریئر کی بہترین راہیں
ایم بی بی ایس کے بعد اپنانے کے لیے بہترین کیریئر