ملتان بورڈ کا میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

ملتان بورڈ کا میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

ملتان بورڈ کا میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تاریخ کا اعلان

ملتان بورڈ کی جانب سے منعقد کرائے گئے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج جاری ہونے کا وقت آگیا ہے۔ ملتان بورڈ کی جانب سے ایک پریس ریلیز میں اعلان کیا گیا ہے کہ میٹرک کے دوسرے سالانہ ضمنی امتحانات کے نتائج ایک خاص وقت اور تاریخ پر جاری کیے جائیں گے۔  

اس پریس ریلیز میں اعلان کیا گیا ہے کہ پنجاب بورڈز کی چیئرمین کمیٹی نے ملتان کے میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کے نتائج برائے 2022 بروز منگل 13 دسمبر 2022 کو صبح 10 بجے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ملتان بورڈ نے اکتوبر 2022 میں میٹرک کے دوسرے سالانہ امتحانات کا انعقاد کیا تھا۔ ملتان بورڈ کے ذریعے نویں اور دسویں جماعت کے تحریری ضمنی امتحانات 6 سے27 اکتوبر 2022 تک منعقد ہوئے۔ میٹرک کے دوسرے سالانہ عملی امتحانات 31 اکتوبر 2022 کو شروع ہوئے اور 8 نومبر 2022 کو ختم ہوئے۔

نتائج کے اعلان کی تاریخ کا فیصلہ طلبہ و طالبات کے پرچوں کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد کیا گیا ہے۔

 تیرہ دسمبر 2022 کو صبح 10 بجے کے بعد، طلباء ملتان بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر اپنے امتحانات کے نتائج دیکھ سکیں گے۔ ایس ایم ایس اور گزٹ کے علاوہ طلباء اپنے نتائج آن لائن بھی دیکھ سکتے ہیں۔

ایس ایم ایس کے ذریعے نتائج حاصل کرنے کے لیے طلباء اپنے رول نمبر800293 پر میسج کر سکتے ہیں۔

گزٹ سی ڈیز کے لیے ملتان بورڈ نے 300 روپے کی رقم مقرر کی ہے۔ گزٹ سی ڈی خریدنے کے لیے آپ کو 8 دسمبر 2022 تک حبیب بینک، ملتان بورڈ برانچ میں 300  روپے کا چالان جمع کرانا ہوگا۔ رزلٹ والے دن اصل ادا شدہ فیس کا چالان دکھا کر، آپ ملتان بورڈ کی انکوائری برانچ سے گزٹ سی ڈی حاصل کر سکتے ہیں۔  

امیدوار اپنے نتائج ملتان بورڈ کی آفیشل ویب سائٹ پر "ایگزامینیشن اینڈ رزلٹس" مینو میں جا کر دیکھ سکتے ہیں۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو