یوکرین: پاکستانی طلباء کو نکالنے کے لیے پاکستانی سفارتخانہ سرگرم

یوکرین: پاکستانی طلباء کو نکالنے کے لیے پاکستانی سفارتخانہ سرگرم

یوکرین: پاکستانی طلباء کو نکالنے کے لیے پاکستانی سفارتخانہ سرگرم

یوکرین میں پاکستان کا سفارت خانہ ہر ممکن طریقے سے پاکستانی طلباء کی مدد کر رہا ہے اور انہیں مشکل حالات سے نکال رہا ہے۔

یوکرین میں پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین فیکٹ شیٹ کے مطابق، 3000 پاکستانی طلباء میں سے اکثریت پہلے ہی یوکرین سے روانہ ہو چکی ہے، باقی رہ جانے والے چھ سے سات سو طلباء کو بحفاظت نکالنے کے اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ترنوپل، کے ایو اور لیووف میں انخلاء کے مقامات اور فوکل پرسن قائم کیے گئے ہیں۔

یوکرین میں پاکستان کے سفیر ریٹائرڈ میجر جنرل نوئیل اسرائیل کھوکھر نے یوکرین کے نائب وزیر داخلہ کو فون کیا کہ وہ پاکستانی شہریوں کے محفوظ انخلاء کے انتظامات کریں۔ پاکستانی سفارتخانے نے یوکرین پولش سرحد پر سرحدی کمانڈر سے ملاقات کی اور ان سے طلبہ و طالبات کی مدد کی درخواست کی ہے اور سرحد پر پھنسے پاکستانیوں کو نکالنے کا مسئلہ بھی اٹھایا ہے

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو