کراچی بورڈ نے 12ویں کلاس کامرس کے نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی بورڈ نے 12ویں کلاس کامرس کے نتائج کا اعلان کر دیا

کراچی بورڈ نے 12ویں کلاس کامرس کے نتائج کا اعلان کر دیا

بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کراچی نے ایچ ایس ایس سی کامرس پارٹ 2 (پرائیویٹ گروپ) کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

کراچی بورڈ کی جانب سے بارہویں کلاس کامرس کی ڈیٹ شیٹ برائے2022 کا اعلان 31 مئی 2022 کو کیا گیا۔ انٹر پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات برائے2022 کا آغاز 18 جون 2022 کو ہوا اور 6 جولائی 2022 کو امتحانات ختم ہوئے۔

  انتیس نومبر2022 کی شام، انور علیم خانزادہ (کراچی بورڈ میں امتحانات کے کنٹرولر) نے کامرس پارٹ 2 کامرس کے پرائیویٹ گروپ کے نتائج کا اعلان کیا۔ طلباء اب بی آئی ای کے کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنا رول نمبر درج کر کے اپنے نتائج آن لائن دیکھ سکتے ہیں۔

 https://biek.edu.pk/results.asp

طلباء گوگل پلے اسٹور پر دستیاب کراچی بورڈ کی ایپ کا استعمال کرکے بھی اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

بارہویں جماعت میں کامرس کے طلباء کو پاس ہونے کے لیے ہر امتحان میں کم از کم 33 فیصد نمبر درکار ہیں۔

  کراچی بورڈ کی جانب سے 1974کے بعد سے (باقاعدہ اور پرائیویٹ) امتحانات باقاعدگی سے منعقد کیے جاتے ہیں۔ کراچی بورڈ کے موجودہ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین ہیں اور اس کے کنٹرولر امتحانات انور علیم خانزادہ ہیں۔ نتائج کے اعلان کے ساتھ ساتھ سب سے زیادہ اسکور کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام اور رول نمبر بھی جاری کر دئیے گئے ہیں جن کی فہرست ذیل میں درج ہے۔۔

امتحانات میں ٹاپ کرنے والے طلبہ و طالبات کے نام درج ذیل ہیں۔

کراچی بورڈ نے 12ویں کلاس کامرس کے نتائج کا اعلان کر دیا

ذیل میں ان امیدواروں کے اعدادوشمار درج ہیں جنہوں نے امتحانات میں حصہ لیا اور اپنا اندراج کرایا۔

کراچی بورڈ نے 12ویں کلاس کامرس کے نتائج کا اعلان کر دیا

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو