ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

ہائر ایجوکیشن کمیشن کے اختیارات میں کمی کا فیصلہ

 

کابینہ کی کمیٹی برائے قانون سازی نے اعلیٰ تعلیم کے شعبے  میں ایک نئی ترمیم کی منظوری دے دی ہے جس کے بعد ایچ ای سی کےچیئرمین سے وفاقی وزیرکا درجہ واپس لے لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ترمیم کے بعد ایچ ای اسی کے قوانین کی منظوری وزارت تعلیم دے گی اور ترمیم کے بعد ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی حکومت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم آفس نے ترامیم کے بل کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے اور وزیراعظم آفس کی منظوری کے بعد ترامیم کو کابینہ کے سامنے رکھا جائے گا۔

کابینہ سے منظوری کے بعد ایچ ای سی کے اختیارات میں کمی کر کے چیئرمین ایچ ای سی سے وفاقی وزیر کا درجہ اور مراعات واپس لے لی جائیں گی۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو