نصاب کو حتمی شکل نہ دی جاسکی، میٹرک کے ہزاروں غیر مسلم طلبہ کے فیل ہونے کا خدشہ

نصاب کو حتمی شکل نہ دی جاسکی، میٹرک کے ہزاروں غیر مسلم طلبہ کے فیل ہونے کا خدشہ

نصاب کو حتمی شکل نہ دی جاسکی، میٹرک کے ہزاروں غیر مسلم طلبہ کے فیل ہونے کا خدشہ

میٹرک میں زیر تعلیم ہزاروں غیر مسلم طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا، بورڈ امتحانات میں غیر مسلم طلبہ کے پیپرز کے حوالے سے نصاب ابھی تک فائنل نہیں کیا جاسکا، بتایا گیا ہے کہ میٹرک کا امتحان یکم اپریل سے لیا جائے گا، محکمہ اسکول ایجوکیشن کی غفلت کے باعث میٹرک میں زیرتعلیم ہزاروں غیرمسلم طلبہ کا مستقبل خطرے میں پڑ گیا ہے، محکمہ تعلیم کے مطابق غیرمسلم طلبہ کے لئے نصاب کو حتمی شکل دینے کا معاملہ آخری مراحل میں ہے،

پنجاب کے محکمہ اسکول ایجوکیشن نے غیر مسلم طلبہ و طالبات کو اسلامیات کی جگہ اخلاقیات کا مضمون پڑھانے کے لیے نصاب میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا تھا مگر ابھی تک نصاب جاری نہیں کی جاسکا۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ جنوری کے پہلے ہفتے میں نصاب جاری کر دیا جائے گا، دوسری جانب والدین کا کہنا ہے کہ نصاب آخری دنوں میں جاری کیا جارہا ہے جس سے طلبہ کے فیل ہونے کا خدشہ ہے کیونکہ بچوں کو نصاب پڑھنے اور امتحان کی تیاری کا وقت ہی نہیں مل سکے گا۔

دوسری جانب گزشتہ ہفتے وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔ انہوں نے ملک کی مذہبی اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے عزم کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کی ترقی اور خوشحالی میں اقلیتوں کے تعاون کو ہمیشہ تسلیم اور یاد رکھا جائے گا۔

متعلقہ بلاگس

تمام مواد کے جملہ حقوق محفوظ ہیں ©️ 2021 کیمپس گرو